اورنگ آباد :ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کو نشہ مکت بنانے کے لئے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل اور دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے آئی جے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں کُشتی مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا۔Wrestling Competition Held In Aurangabad In Maharashtra
اس میں بھارت کیسری پروین بھولا اور مہاراشٹر کیسری بالا رفیق شیخ کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ یہ کُشتی مقابلہ تقریباً بیس منٹ تک جاری رہا
آخری لمحات میں میں مہاراشٹر کیسری بالا رفیق شیخ نے بھارت کیسری پروین بھولا کو شکست دے دی ۔اور خصدار شیری کا خطاب اپنے نام کرلیا۔کُشتی منتظمین کرنے والے مختار پٹیل کا کہنا ہے اورنگ آباد میں پہلی مرتبہ اس طرح کی کُشتی کا مقابلہ ہوا جس میں بھارت کیسری اور مہاراشٹر کیسری نے حصّہ لیا۔
رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے اورنگ آباد میں نشے کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے آئی جے فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں اورنگ آباد شہر کے نوجوانوں کو اسپورٹس کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:IJ Festivals in Aurangabad فٹبال فائنل مقابلے میں مارڈرن ایف سی کی جیت
اس ضمن میں اورنگ آباد پولیس کمشنر نکھیل گپتا نے کہا کہ کھیل ایسا ذریعہ ہے جس میں ہر مذہب کے لوگ شامل ہوتے ہیں اور ہمارے نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب ہونا چاہیے تاکہ وہ صحت مند ہو سکے۔
رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا ہے شہر کے نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے دور رکھنے کے لیے یہ چھوٹی سی کوشش کی گئی تھی لیکن آنے والے سال آئی جے فیسٹیول کو بڑے پیمانے پر اورگنایزر کیا جائیگا تاکہ اورنگ آباد کے نوجوان اسپورٹس کی طرف راغب ہو۔Wrestling Competition Held In Aurangabad In Maharashtra