ETV Bharat / state

Hijab Row: حجاب کی حمایت میں اورنگ آباد میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ - ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اورنگ آباد میں حجاب کی حمایت میں خواتین نے ونچت بہوجن اگھاڑی کے بینر تلے ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔Women Protest in Support of Hijab in Aurangabad

حجاب کی حمایت میں  اورنگ آباد میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 10:05 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں حجاب کی حمایت میں خواتین نے ونچت بہوجن اگھاڑی کے Vanchit Bahujan Aaghadi بینر تلے ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران غیر مسلم بھی پیش پیش رہے۔ ساتھ ہی اس دوران کرناٹک میں باحجاب طالبات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ حجاب کی حمایت میں اورنگ آباد میں ونچت اگھاڑی کی قیادت میں مسلم خواتین نے سخت احتجاج کیا۔

حجاب کی حمایت میں اورنگ آباد میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

ضلع کلکٹر آفس کے روبرو ہوئے اس احتجاجی دھرنے میں مسلم خواتین اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

وہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں حجاب کی آڑ میں مسلم طالبات کو تعلیم سے محروم رکھنے کی سازش کی جارہی ہے، جسے کبھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Patna University Students React on Hijab Row: حجاب تنازع پر پٹنہ یونیورسٹی کی طالبات کا ردعمل

مظاہرین کا الزام ہے کہ حجاب کی آڑ میں فرقہ پرستی کا زہر گھولا جارہا ہے، مظاہرین نے مسکان نامی طالبہ کی خودداری کی ستائش کی اور طالبہ کا پیچھا کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر کرناٹک میں مظاہرہ کرنے والی طالبات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.