ETV Bharat / state

Desecration of Religious Images شہر کے مختلف چوراہوں پر مذہبی تصاویر کی بے حرمتی کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کیا - Desecration of Religious images

اورنگ آباد شہر کے مختلف چوراہوں پر مذہبی تصاویر کی بے حرمتی کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولس کے مطابق اس خاتون نے مذہبی تصویریں پھاڑ کر پھینک دی تھی۔

Desecration of Religious images
Desecration of Religious images
author img

By

Published : May 21, 2023, 4:58 PM IST

شہر کے مختلف چوراہوں پر مذہبی تصاویر کی بے حرمتی کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کیا

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر کے کچھ مقامات پر مذہبی تصاویر کی بے حرمتی کر رہی ایک خاتون کو شہر پولس نے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا اور اس کی اسکوٹر بھی ضبط کرلی۔ پولیس سے ملی تفصیلات کے مطابق ایک خاتون جو اسی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں جس کی تصاویر کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ کچھ گھریلو وجوہات کی وجہ سے پریشان ہو کر شہر کے کچھ چوراہوں پر مذہبی تصاویر کی بے حرمتی کر رہی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے ان مقامات پر اپنا پولیس بندوبست لگایا۔ ادھر کچھ ہندو سنگھٹن کے لوگ بھی جمع ہونے لگے۔ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں مذہبی تصاویر شیر کی بے حرمتی کرنے والی خاتون کو ڈھونڈ نکالا اور اپنی حراست میں لے کر شہر کے عثمان پورہ پولیس تھانے میں پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا کہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ اسی لیے اس خاتون نے مذہبی تصاویر کی بے حرمتی کی۔ پولیس نے اس خاتون کو گرفتار کرکے معاملہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد کے کچھ مقاماتِ پر ایک اجنبی خاتون نے اسکوٹر کے ذریعے پہنچ کر مذہبی تصویریں پھاڑ کر پھینک دی اور ان مذہبی مقامات پر بے حرمتی بھی کی۔ بعد ازاں اس طرح کے واقعات عثمان پورہ، پینڈ لکنگر اور جواہر نگر پولس اسٹیشن حدود میں پیش آئے۔ پولس کمشنر منوج لوہیا کو ان واقعات کی اطلاع ملتے ہی شہر کے تمام اعلیٰ پولس افسران و ملازمین کو بے حرمتی کرنے والی خاتون کا حلیہ اور اس کی اسکوٹر کی تفصیل بتا کر اس کی جلد تلاش کرنے اور ناکہ بندی کرنے کا حکم دیا۔ پورے شہر کی پولس پوری شدت سے اپنی حدود میں راستوں پر واقعہ کی سنگینی کے مدنظر اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کے جرم کی مرتکب خاتون کو ڈھونڈنے لگے۔ ادھر کئی سارے ہندو سنگھٹن ناراضگی کا اظہار کرنے لگے۔ جس کے پیش نظر تمام مذہبی مقامات پر فوراً پولس بندوبست تعینات کرنے کا پولس کمشنر نے حکم دیا۔ جس کے بعد مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرنے والی خاتون سڈکو علاقے میں نظر آئی، جِس کے بعد پولیس کو اطلاع دی اور خاتون کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس دوران پوچھ تاچھ میں خاتون نے اپنا نام شیلجا وشال اور پتہ اویلی سوسائٹی الوک نگر ستارا حدود پولس نے بتایا۔ شیلجا وشال کرانتی چوک پوسٹ آفس میں کلرک عہدے پر ملازمہ ہے، اور اس نے مذہبی تصویروں کی بے حرمتی کا اقبال جرم کر لیا ہے۔ پولس کی تفتیش میں یہ واضح ہو گیا کہ خاتون نے جن مذہبی تصویروں کی بے حرمتی کی وہ ایک ہی اور اسی مذہب کی تھی، جس سے خاتون تعلق رکھتی ہیں، خاتون نے خاندانی وجوہات کے باعث ذہنی طور پر بری طرح پریشان ہونے سے یہ حرکت کی اور دو سماجوں کے بیچ مذہبی دراڑ پیدا کرنے کا اس کا کوئی مقصد نہیں تھا۔ اسے گرفتار کرنے کے بعد عثمان پورہ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 295,427 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.