ETV Bharat / state

کورونا کے سبب جامع مسجد ممبئی کے حوض میں وضو پر پابندی

کورونا وائرس سے خوف کا عالم ہے، لوگ اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں۔ اسی کے مدنظرممبئی کی ایک جامع مسجد میں حوض میں وضو بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جامع مسجد ممبئی کے حوض میں وضو پر پابندی

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 10:19 PM IST

کورونا کی وباء کو دیکھتے ہوئے ممبئی کی جامع مسجد نے نوٹس جاری کیا ہے کہ لوگ اب مسجد کے حوض میں وضو بنانے سے گریز کریں اور اپنے گھروں سے وضو بنا کر مسجد میں داخل ہوں۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے علاوہ مسجد میں مختصر نماز ادا کریں، سنت اور نوافل اپنے گھروں میں ادا کریں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جامع مسجد ممبئی کی سب سے قدیم مسجد مانی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اس کا طرز اور اس کے اندر موجود حوض کو دیکھنے کے لیے دور دراز سے سیاح آتے ہیں، لیکن ان دنوں مسجد میں سناٹا چھایا ہوا ہے، وہاں آس پاس موجود مارکیٹ میں بھی سناٹا چھایا ہوا ہے۔

مسجد کے اندر بورڈ لگا دیا گیا ہے اور بورڈ پر ہدایت لکھی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.