ممبئی کے مضافاتی علاقے ماہم میں پانی کی ایک پائپ لائن پھٹ جانے کے سبب آج پورے ماہم کازوے کے علاقہ میں پانی بھر گیا، سڑکوں پر چاروں جانب پانی ہی نظر آرہا تھا جس کی وجہ سے ماہم اور دادر کے درمیان ٹریفک متاثر ہو گئی۔
کارپوریشن کے مطابق پانی کے زائد دباؤ کی وجہ سے 57 انچ زیر زمین پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے کے بعد یہ واقعہ ماہم کے ا چاریہ مارگ پر پیش آیا۔
کارپوریشن کے عملے نے فوری طور پر مرمت کی لیکن اس کے باوجود ماہم کے کئی علاقوں کو آج صبح پانی سے محروم رہنا پڑا۔ فی الوقت ٹریفک پر قابو پالیا گیا ہے۔
یو این آئی۔