ETV Bharat / state

Salman Khan Death Threat 'ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں' - مہاراشٹر اردو نیوز

اداکار سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

Salman Khan
Salman Khan
author img

By

Published : May 1, 2023, 10:14 AM IST

Updated : May 1, 2023, 10:37 AM IST

'ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے ڈرنے کی کوئی بات نہیں'

ممبئی: اتوار کے روز اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ یہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں میں محفوظ ہے اس لیے ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ ہم اداکار ہیں، سلمان خان کو مرکز نے سیکورٹی فراہم کی ہے، انہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے تحفظ مل رہا ہے، پھر ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جب مجھے بھی دھمکیاں دی گئیں تو حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، آج ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہمیں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

سلمان خان نے ایک ٹی وی شو میں جان سے مارنے کی دھمکی ملنے سے متعلق بات کی تھی، سلمان خان کو ممبئی پولیس نے دھمکی ملنے کے بعد زیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز سلمان خان نے اپنا ایکسپرینس شیئر کیا کہ وہ کس طرح ملنے والی دھمکیوں سے نمٹ رہے ہیں۔سلمان خان نے کہا کہ دبئی مکمل طور پر محفوظ ہے بھارت کے اندر مسئلہ ہے۔ سکیورٹی عدم تحفظ سے بہتر ہے۔ واضح رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے انہیں سکیورٹی اسکارٹس دیا گیا۔ سلمان خان کو ممبئی پولیس نے دھمکیوں کے بعد زیڈ پلس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Another Death Threat to Salman Khan: سپراسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی ملی

Last Updated : May 1, 2023, 10:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.