زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو لے کر ونچت بہوجن اگھاڑی نے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور کسان باغ لگایا، جس میں سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا ہے۔
ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے کہا تھا کہ جہاں پر بھی شاہین باغ لگے تھے، وہاں پر کسان باغ بنایا جائے اور وہاں احتجاج کیا جائے۔
لوگوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کو جلد از جلد راحت دینا چاہیے اور جو تینوں زرعی قانون بنائے ہیں، اسے ردکرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:
اورنگ آباد کے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل بحال
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ونچت بہوجن اگھاڑی آخری دم تک کسانوں کے ساتھ رہیں گے اور ان کے حق کی آواز کو اٹھائیں گے۔