ریاست مہاراشٹر کت شہر مالیگاؤں کے میونسپل کارپوریشن کے ہاؤس لیڈر اسلم انصاری نے موجودہ رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ مالیگاؤں اردو گھر کو شروع سے ہی نظر انداز کررہے ہیں۔' Aslam Ansari on MLA Mufti Ismail Qasmi
انہوں نے کہا کہ 'مفتی اسماعیل قاسمی کے رکن اسمبلی بنتے ہی اس عمارت کا افتتاح ہوجانا چاہئیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے آج شہر کے ہزاروں طلبہ و طالبات اس اردو گھر سے فائدے حاصل کرنے سے مرحوم ہوگئے ہیں اور یہ خوبصورت عمارت دھیرے دھیرے کھنڈہر میں تبدیل ہوتی جارہی ہے۔' Inauguration of Malegaon Urdu House
اسلم انصاری نے کہا کہ 'جلد از جلد اگر یہاں دیکھ ریکھ کا نظم نہیں کیا گیا تو یہ عمارت پوری طرح کھنڈہر میں تبدیل ہوجائے گی۔'
واضح رہے کہ اس سلسلے میں نمائندے نے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ 'مالیگاؤں اردو گھر تعمیر ہوچکا ہے لیکن اسکا افتتاح اب تک عمل میں نہیں آیا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Malegaon Urdu House Renamed After Muskan Khan: مالیگاؤں کے اردو گھر کو 'مسکان خان' کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان
رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ 'انہوں نے اس تعلق سے وزیر اقلیتی امور نواب ملک اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں کے اردو گھر کو جلد از جلد شروع کیا جائے اور جس مقصد کے تحت اردو گھر کو تعمیر کیا گیا ہے وہ مقصد پورا کیا جائے۔ جبکہ انہوں نے اردو گھر کو مسکان خان کے نام سے منسوب کرنے کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کی عوام اور وہ خود اس فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔'