ETV Bharat / state

Ghar Kal Yojana Scheme: مالیگاؤں کارپوریشن جنرل بورڈ اجلاس میں ’گھر کل یوجنا‘ اسکیم پر ہنگامہ

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 8:50 AM IST

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا جنرل بورڈ اجلاس میں کارپوریٹر انصاری ساجد، کارپوریٹر آمین فاروق اور ڈاکٹر خالد پرویز نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کہا کہ 'جن لوگوں نے 2016 میں 'گھر کل یوجنا اسکیم' کے تحت رقم جمع کروائی تھی انہیں جلد از جلد گھر دیا جائے۔' Corporator Ansari Sajid on Ghar Kal Yojana Scheme

مالیگاؤں کارپوریشن جنرل بورڈ اجلاس میں گھر کل یوجنا اسکیم پر ہنگامہ

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کا جنرل بورڈ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت طاہرہ شیخ نے کی۔ اس اجلاس میں کئی تجویزوں کو منظوری دے دی گئی۔ جبکہ کئی امور پر بحث و مباحثہ بھی ہوا۔ میونسپل کمشنر کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز 'گھر کل یوجنا اسکیم' پر مجلس اتحاد المسلمین اور مہاگٹھ بندھن نے جم کر ہنگامہ آرائی کی۔ General Board Meeting of Municipal Corporation in Malegaon

وہیں جنتا دل کے سیکریٹری محمد مستقیم نے برسر اقتدار پر ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ سیاسی رہنماؤں نے کہا تھا کہ "یہاں بھی گھر ملے گا وہاں بھی گھر ملے گا" اس لیے یہ اسکیم مالیگاؤں میں پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔' وہیں کارپوریٹر انصاری ساجد کارپوریٹر آمین فاروق اور ڈاکٹر خالد پرویز نے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کہا کہ 'جن لوگوں نے 2016 میں گھر کل یوجنا اسکیم کے تحت رقم جمع کروائی تھی انہیں جلد از جلد گھر دیا جائے۔' Malegaon Corporation General Board Meeting

یہ بھی پڑھیں: Malegaon MCGB Meeting: مالیگاؤں کارپوریشن کے اجلاس میں بجٹ اور تجاوزات پر ہنگامہ

اس دوران کارپوریٹر اعجاز بیگ نے نالوں کی صاف صفائی کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'برسات کا موسم عنقریب ہے لیکن اب تک شہر کے نالوں کی صاف صفائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کارپوریشن انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'فوری طور پر شہر کے نالوں کی صاف صفائی کی جانا چاہئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.