ETV Bharat / state

Umesh Kolhe Murder: امراوتی قتل معاملہ: ملزمین کی 8 جولائی کو این آئی اے عدالت میں پیشی - ملزمین کو ممبئی لے جانے کی تیاری

امراوتی کے کیمسٹ امیش کولہے قتل معاملے میں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کیا ہے جنہیں 8 جولائی کو مبئی کی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ Umesh Kolhe murder: NIA takes custody of all 7 accused, to be produced before court on July 8

Umesh Kolhe murder: NIA takes custody of all 7 accused, to be produced before court on July 8
امراوتی قتل معاملہ
author img

By

Published : Jul 5, 2022, 8:20 PM IST

امراوتی: امیش کولہے قتل معاملے کے ساتوں ملزمین کو آج ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ این آئی این اے نے عدالت سے ساتوں ملزمین کو اے این آئی کے حوالے کرنے کی استدعا کی تھی۔ امراوتی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے حکم دیا کہ تمام ملزمین کو این آئی اے کے حوالے کیا جائے۔ وہیں ملزمین 8 جولائی تک این آئی اے کی تحویل میں رہیں گے اور انہیں 8 جولائی کو ہی ممبئی کی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی ٹیم آج ساتوں ملزمین کو ممبئی لے جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے اس کے لیے تھانہ کوتوالی کے اطراف میں بڑی تعداد میں پولیس فورسز تعینات کی گئی ہے۔

امیش کولہے قتل معاملے میں امراوتی پولیس نے مدثر احمد (22)، شاہ رخ پٹھان (25)، عبدالتوفیق (24) شعیب خان (22)، عاطب رشید (22) اور یوسف خان (32) اور کلیدی ملزم شیخ عرفان شیخ رحیم کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس اس کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم شمیم احمد کی تلاش میں ہے۔

واضح رہے کہ ادے پور میں درزی کنہیا لال کو قتل کرنے سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل 21 جون کو مہاراشٹر کے ضلع امراوتی میں ایک 54 سالہ کیمسٹ امیش پرہلاد راؤ کولہے کو قتل کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 21 جون کی رات 10 بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا تھا جب امیش کولہے اپنی امیت میڈیکل اسٹور بند کرکے گھر جارہے تھے۔ ان کے بیٹے سنکیت (27سالہ) اور ان کی بیوی ویشنوی دوسرے اسکوٹر پر ان کے ساتھ جا رہے تھے۔ پولیس میں درج اپنی شکایت میں سنکیت نے پولس کو بتایا تھا کہ ہم پربھات چوک سے آگے جا رہے تھے اور ہمارے اسکوٹر مہیلا کالج نیو ہائی اسکول کے گیٹ پر پہنچ گئی تھی کہ ایک موٹر سائیکل پر دو آدمی اچانک میرے والد کے اسکوٹر کے سامنے آگئے۔انہوں نے میرے والد کی موٹر سائیکل روکی اور ان میں سے ایک نے ان کی گردن کی بائیں جانب چاقو سے وار کیا۔میرے والد گر گئے اور خون بہہ رہا تھا۔میں نے اپنی اسکوٹر روکی اور مدد کے لیے چیخنے لگا۔ایک اور شخص آیا اور تینوں موٹرسائیکل پر موقع واردات سے فرار ہوگئے۔آس پاس کے لوگوں کی مدد سے کولہے کو قریبی ایکسن ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Amravati Murder Case: امراوتی قتل معاملہ، نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کرنے والوں کو مبینہ دھمکی، آڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.