ETV Bharat / state

'لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا گیا ہے' - سوشل میڈیا پر افواہ

سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی اس افواہ کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے دفتر سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔'

'لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا گیا ہے'

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 10:54 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے اس بیان کے بعد کہ اگر عوام نے اپنی روش نہیں بدلی تو لاک ڈاؤن میں دوبارہ سختی کی جائے گی۔ اس بیان کے بعد ریاست میں عوام کے درمیان بحث و مباحثہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

نیز شوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ 15 جون سے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرتے ہوئے دکانیں پھر سے بند کر دی جائیں گی۔

سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی اس افواہ کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے دفتر سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے درخواست کرتے ہوئے عوام سے کہیں بھی بھیڑ اور ہجوم نا کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی اس ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عوام پوری طرح سے عمل کر تے ہوئے اپنا خیال رکھیں۔'

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے28 مارچ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

فی الحال لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ جاری ہے اور حکومت نے اب ان لاک کے پہلے مرحلے کی شروعات کرتے ہوئے کچھ کاروبار کو جاری کرنے کے لئے رعایت دی ہے۔

ملک میں 15 جون کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جانے والا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ15 جون کے بعد وزارت داخلہ ان لاک کے پہلے مرحلے کو ختم کرتے ہوئے ایک بار پھر لاک ڈائون کرتے ہوئے سخت اصول نافذ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.