ETV Bharat / state

Two day Muslim Young Leaders Conference: دو روزہ مسلم ینگ لیڈرز کانفرنس کا اختتام - ڈاکٹر سہیل ذکی الدین

اورنگ آباد شہر میں مسلم لیڈرز کانفرنس کا دو روزہ پروگرام منعقد ہوا جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں مسلم قائدین نے نوجوانوں کی رہنمائی کی، ساتھ ہی کہا کہ موجودہ حالات سے مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں اپنے مقاصد کو ایک مشن مان کر پوری سنجیدگی سے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ Two day Muslim Young Leaders Conference Concludes

Two day Muslim Young Leaders Conference Concludes In Aurangabad
دو روزہ مسلم ینگ لیڈر کانفرنس کا اختتام
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 6:18 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں مسلم یوتھ فورم کے زیر اہتمام دو روزہ مسلم ینگ لیڈرز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے مسلم قائدین نے نوجوانوں کی رہنمائی کی کہ کس طرح زندگی کے مختلف شعبوں میں ہم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات سے مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں اپنے مقاصد کو ایک مشن مان کر پوری سنجیدگی سے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں زندگی کے مختلف شعبوں کے ماہرین نے اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں نوجوانوں کی رہنمائی کی، موجودہ حالات کے پیش نظر اس نوعیت کی کانفرنس کو کافی اہم مانا جارہا ہے ۔

دو روزہ مسلم ینگ لیڈرز کانفرنس کا اختتام

اس دوران مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے مسلم نوجوانوں سے کہا کہ آپ نوجوانوں کو بھی سیاست میں آنا چاہیے لیکن اپنے ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنی کمیونٹی اور سماج کے لیے کچھ بہتر کرنے کے لیے آنا چاہیے۔ ونچت بہوجن اگھاڑی کے ترجمان فاروق احمد نے کہا کہ دنیا کے تمام قانون کی جڑ اگر کسی میں ہے تو وہ کنسٹیٹیوشن میں ہیں ویسے ہی دنیا میں اگر سب سے بڑا کوئی کانسٹیٹیوشن ہے تو وہ قرآن مجید ہے اسی لیے ہماری دینی تربیت بہت ضروری ہے کیونکہ دین میں ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

Two day Muslim Young Leaders Conference Concludes In Aurangabad
دو روزہ مسلم ینگ لیڈر کانفرنس کا اختتام

ڈاکٹر سہیل ذکی الدین کا کہنا ہے کہ مسلم بچے اب تعلیم کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہر فیلڈ میں مسلم طلبا آگے بڑھتے نظر آرہے ساتھ ہی تعلیمی ادارے اب چھوٹے چھوٹے گاؤں اور دیہاتوں میں بھی پہنچ رہے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ جو بچے تعلیم سے درکنار ہوگئے ہیں انہیں تعلیم کی طرف دوبارہ گامزن کرنا ہے۔ مسلم یوتھ فورم کے صدر مرزا داؤد آزاد کا کہنا ہے کہ مسلم یوتھ فورم کی جانب سے دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مُلک کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کانفرنس کا اہم مقصد یہ تھا کہ ملک میں جس طرح کا ماحول ہے اور ملک جس طرح موجودہ حالات سے گزر رہا ہے ان ساری چیزوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیا کرنے چاہیے اور کس طرح سے مسلم نوجوان اپنے ملک کی ترقی کے لیے کنٹریبیوٹ کرسکتا ہے اس پر روشنی ڈالی گئی کیونکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو کوئی بھی چیز لینے والا سمجھا جاتا ہے لیکن اب مسلمان بھی دینے والا بنےگا ساتھ ہی اس کانفرنس میں شہر کے مسلم قائدین نے نوجوانوں کی رہنمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Schools Reopen: مہاراشٹر میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز، اسکولز میں طلبا کا خیرمقدم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.