ETV Bharat / state

Ganja Smuggling in Goa گوا میں گانجے کے ساتھ دو گرفتار - گوا کرائم برانچ پولیس نیوز

گوا کرائم برانچ پولیس نے گانجے کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے تقریبا 1.5 کلو گرام گانجہ برآمد کیا جس کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار بتائی گئی ہے۔ Goa Crime Branch Police Arrested Ganja Peddlers

گوا میں گانجے کے ساتھ دو گرفتار
گوا میں گانجے کے ساتھ دو گرفتار
author img

By

Published : May 2, 2023, 2:28 PM IST

پنجی: گوا کرائم برانچ پولیس نے منگل کو 1,05,000 روپے مالیت کا 1.5 کلو گرام گانجہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم برانچ) ندھین والسن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پولیس ٹیم نے انجونا- شمالی گوا میں چھاپہ مارا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزموں میں سے ایک وکرم اپر (21) ہے جو کرناٹک کے اترا کنڑ سے تعلق رکھتا ہے اور دوسرا ساحل اجنیہ (26) ہے جس کا تعلق ممبئی، مہاراشٹر سے ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ندھین والسن نے کہا، "ہم نے ان کے قبضے سے 1.5 کلو گرام مشتبہ منشیات گانجہ ضبط کیا ہے، جس کی قیمت 1,05,000 روپے ہے۔" پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ganja Smuggling in Goa گوا میں گانجے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

واضح رہے کہ 26 مارچ کو گوا میں پولیس نے ایک 26 سالہ شخص کو 5.50 لاکھ روپے مالیت کا 5.5 کلو گرام گانجہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار شخص کی شناخت 26 سالہ وجے ملک کے طور پر کی گئی ہے جو اڈیشہ کا رہنے والا ہے۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ 'وجے کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ضبط شدہ منشیات کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے اس کا پولیس ریمانڈ لیا جا رہا ہے۔" اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے دسمبر 2022 میں گوا پولیس نے ریاست جھارکھنڈ کی ایک خاتون کو چھ کلو گانجے کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بازار میں چھ کلو گرام گانجے کی قیمت تقریبا چھ لاکھ روپے بتائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.