ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 459 نئے کووڈ 19 کیسز سامنے آئے اور پانچ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے سنیچر کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست کے مجموعی معاملات کی تعداد اب 81,21,413 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,48,341 تک پہنچ گئی ہے۔ Total Corona Cases in Maharashtra
یہ بھی پڑھیں: Corona Update بھارت میں کورونا کے 3947 نئے معاملوں کی تصدیق
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر 585 مریضوں کو ٹھیک ہوجانے پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 79,69,878 ہوگئی۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.13 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ اب تک 3,192 فعال مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
یو این آئی