ETV Bharat / state

Threatening Letter to Mayor Kishori Pednekar: میئر کشوری پڈنیکر کو دھمکی آمیز خط - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ممبئی کی سابق میئر اور شیوسینا لیڈر کشوری پیڈنیکر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ایک خط کے ذریعے دی گئی ہیں۔ Threatening Letter to Mayor Kishori Pednekar

Threatening Letter to Mayor Kishori Pednekar

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 1:00 PM IST

ممبئی: صوبہ مہاراشٹر میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے مضبوط اتحاد کی حکومت مہا وکاس آگھاڑی برسراقتدار ہے اس کے باوجود ان کے ہی لیڈران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ممبئی کی سابق میئر اور شیوسینا لیڈر کشوری پیڈنیکر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ایک خط کے ذریعے دی گئی ہیں۔

خط لکھنے والے شخص نے اپنا نام وجیندر مہاترے بتایا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں جہاں ایک طرف حکومت گرانے اور بچانے کا کھیل جاری ہے تو دوسری جانب ممبئی کی سابق میئر کشوری پیڈنیکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھمکی میئر کو ایک خط کے ذریعے دی گئی ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ 'حکومت گرنے دو، پھر ہم تمہیں راستے میں لاکر مار ڈالیں گے۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہم نے اس سے پہلے بھی دھمکی دی تھی اور اب بھی دے رہے ہیں۔

اس ضمن میں کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ممبئی پولیس سے شکایت کی ہے۔ خط لکھنے والے شخص نے خود کو وجیندر مہاترے لکھا ہے۔ کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ اس طرح کی دھمکیاں پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ ماضی میں بھی لوگ قتل کی بات کرتے رہے ہیں۔ لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی، میں شہریوں کی خدمات اسی طرح کرتی رہوں گی، وہ جو بھی کرنا چاہیں کریں، میں اپنا کام کرتی رہوں گی، میں شیوسینک ہوں اور اس طرح کی گیدڑ بھپکیوں سے میں نہیں ڈرتی۔ کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ حکومت گرنے کے بعد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کی ٹھاکرے حکومت کو فلور ٹیسٹ کے لیے اضافی وقت ملے گا ورنہ انہیں کل ہونے والے فلور ٹیسٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔ شیوسینا کے چیف وہپ سنیل پربھو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ جب مہاراشٹر کے ڈپٹی اسپیکر اور ایم ایل اے کی نااہلی سے متعلق درخواست پہلے ہی عدالت میں زیر التوا ہے۔ پھر گورنر اکثریت ثابت کرنے کا حکم کیسے دے سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.