ETV Bharat / state

Vanchit Bahujan Aghadi: ونچت بہوجن اگھاڑی نے احتجاجی مظاہرہ منسوخ کیا - ممبئی کی خبر

ونچت بہوجن اگھاڑی نے احتجاج کے لیے ممبٔی کے مدنپورہ علاقے انتخاب کیا تھا اور کہا تھا کہ یہاں سے پیدل مارچ کرتے ہوئے آزاد میدان کا رخ کریں گے، لیکن پولیس سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے یہ مظاہرہ منسوخ کرنا پڑا۔Vanchit Bahujan Aghadi

ونچت بہوجن اگھاڑی کا احتجاج کا منصوبہ ناکام

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 6:11 PM IST

ممبئی: ونچت بہوجن اگھاڑی نے آج توہین رسالت کے خلاف جس مظاہرے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہیں یہ احتجاج منسوخ کرنا پڑا۔ اس کے پیچھے کی دو بڑی وجوہات رہیں۔ سب سے اہم یہ کہ اس مظاہرے کو لیکر ممبئی پولیس کی جانب سے اجازت نہیں ملی، جب کہ مسلم دانشوروں نے اس مظاہرے کی مسلسل مخالفت کی، جس کے سبب جمعہ کی نماز کے بعد لوگ پرامن طریقے سے اپنے گھر چلے گئے۔ اس طرح سے ونچت بہوجن اگھاڑی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ Vanchit Bahujan Aghadi

ونچت بہوجن اگھاڑی نے احتجاجی مظاہرہ منسوخ کیا

ونچت بہوجن اگھاڑی نے احتجاج کے لیے ممبٔی کے مدنپورہ علاقے انتخاب کیا تھا اور کہا تھا کہ یہاں سے پیدل مارچ کرتے ہوئے آزاد میدان کا رخ کریں گے، چونکہ یہاں سے آزاد میدان کا فاصلہ پانچ کلومیٹر تک ہے۔ اس راستے میں مسلم بستیاں، مساجد اور بازاریں آباد ہیں۔

ونچت بہوجن اگھاڑی کا یہ پلان تھا کہ توہین رسالت کی پشت پناہی میں مسلمانوں کو متحد کرنے کی بات کہہ کر وہ آنے والے انتخابات میں مسلم ووٹروں کو اپنی جانب متوجہ کر لیں گے، لیکن مسلم عوام نے سمجھداری دکھاتے ہوئے دانشوروں اور اکابرین کی باتوں کو سنجیدگی سے لیا اور اس مظاہرے سے خود کو الگ کر لیا۔ چونکہ ممبئی میں اب تک جو بھی مظاہرے ہوئے ہیں، وہ پرامن طریقے سے ہوئے جب کہ ممبئی کے علاوہ دوسرے شہروں میں جو بھی مظاہرے ہوئے، ان مظارے میں مسلمانوں کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میں جانی اور مالی دونوں نقصان ہوئے تھے۔ ممبئی یا مہارشٹر کے مسلمانوں نے ایسے مظاہروں سے دور رہنے میں ہی عافیت سمجھی جن میں تشدد یا پھر سیاسی پارٹیوں کے فائدہ اٹھانے کا امکان تھا۔

چونکہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نماز جمعہ ادا کرتی ہے، اس لیے لوگوں کا جمع ہونا لازمی ہے۔ ممبئی پولیس نے ان مسلم حساس علاقوں میں صبح سے ہی نظم نسق برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے پختہ انتظامات کیے۔ ناگپاڑہ پولیس تھانہ، ڈونگری، پائدھونی پولیس صبح سے ہی تعینات کر دیے گئے تھے۔

سادہ لباس میں پولیس اور اسپیشل برانچ کے افسران مسلم علاقوں میں لوگوں سے مل کر اس بات پر زور دے رہے تھے کہ یہاں امن برقرار رکھنے میں پولیس کا تعاون کریں۔ پولیس نے کئی جگہوں پر نماز کے بعد لوگوں سے سیدھے اپنے گھر جانے کی اپیل کی۔ ایک جگہ پر بھیڑ لگا کر لوگ نہ کھڑے ہوں اس بات کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Police Deployed at Mosques in Mumbai: ممبئی کی مساجد پر پولیس کا سخت بندوبست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.