ETV Bharat / state

Director of Ridas India Company رداس انڈیا کمپنی کے ڈائریکٹر کو پولیس نے بنگلور سے گرفتار کیا

اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر سینکڑوں افراد سے کروڑوں روپیے لے کر فرار ہونے والے رداس انڈیا کمپنی کے ڈائریکٹر کو بنگلور سے اورنگ آباد شہر پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ کی ایک ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ رداس انڈیا کمپنی پر مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں دھوکہ دھڑی کے معاملے درج ہیں۔

author img

By

Published : Feb 5, 2023, 1:25 PM IST

Director of Ridas India Company
Director of Ridas India Company

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ کی ایک ٹیم نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو لوٹنے والے رداس انڈیا کمپنی کے ڈائریکٹر کو بنگلور سے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر مختلف شہروں میں غریبوں کو دگنی رقم دینے کا بہانہ کر کے کروڑوں روپے بٹور کر فرار ہو گیا تھا۔ گرفتار رداس انڈیا کے ڈائریکٹر کی شناخت محمد انیس الیمن کے نام سے ہوئی ہے۔ 2017 سے 2019 کے درمیان شہر میں 60 سے 70 افراد نے 2 کروڑ 22 لاکھ روپے کی رقم جمع رداس انڈیا میں جمع کی تھی۔ جیسے ہی ہیرا گولڈ کا معاملہ منظر عام پر آیا تو لوگوں نے اپنا پیسہ رداس انڈیا سے نکالنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد کمپنی بند کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بعد ازاں اورنگ آباد کے سٹی چوک تھانے میں 13 دسمبر 2019 کو محمد رفیع محمد طاہر شیخ کی درج کردہ شکایت کے مطابق، رداس انڈیا کمپنی جو بنگلور میں رجسٹرڈ ہے، اُس کے ڈائریکٹر محمد ایوب حسین، محمد انیس ایمن نے جونا بازار روڈ پر کمپنی کے دفتر کا افتتاح کیا تھا۔ ساتھ ہی شہر کے ایک ہوٹل میں سمینار کر کے سرمایہ کاروں کو دوگنا پیسہ دینے کا جھانسہ دیا گیا۔ شہری اس کے فریب کا شکار ہو گئے اور کمپنی میں بھاری سرمایہ کاری کی۔ ابتدائی طور پر چند دنوں کے لیے رقم کی واپسی کی جاتی رہی۔ تاہم، 2019 کے بعد کمپنی نے سرمایہ کاروں کو اصل رقم واپس کیے بغیر دفتر بند کر دیا جس کے بعد چند لوگوں نے اورنگ آباد شہر پولیس کے اقتصادی جرائم محکمہ میں رداس انڈیا گروپ کے خلاف کیس درج کیا۔ اقتصادی جرائم محکمہ کی ٹیم کئی بار ملزم کو پکڑنے کے لیے بنگلور پہنچی لیکن ملزم بار بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کر رہا تھا ساتھ ہی ملزم کا موبائل، ای میل آئی ڈی بند ہونے کی وجہ سے وہ کہیں پر بھی دستیاب نہیں ہو رہا تھا۔ اس لیے ملزم جس موبائل نمبر سے رابطے میں تھا اس کے تکنیکی تجزیہ کے بعد پولس نے محمد انیس ایمن کو گرفتار کر لیا یہ کارروائی انسپکٹر دادا راؤ شنگارے کی رہنمائی میں کی گئی۔
رداس انڈیا کے ڈائریکٹر محمد انیس ایمن کو گرفتار کرنے کے بعد ضلع عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 7 فروری تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اسی طرح کے مقدمات رداس انڈیا کمپنی کے خلاف مہاراشٹر کے تھانے، نئی ممبئی اور بلڈانہ میں درج کیے گئے تھے۔ سرمایہ کاروں کو یقین دلانے کے لیے رداس انڈیا کمپنی کی جانب سے اورنگ آباد سے قریبی گاؤں میں ساٹھ ایکڑ زمین بھی خریدی گئی تھی۔ فی الحال پولیس کی جانب سے زمین کو ضبط کرنے کے بعد ریاستی حکومت نے اسے نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایسے میں سرمایہ کاروں کی ان کی صحیح رقم واپس ملیں گی یا نہیں دیکھنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.