ETV Bharat / state

کورونا وبا کے تعلق سے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی کی اپیل - ممالک میں لاک ڈاؤن

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے لوگ بغیر کسی ماسک کے گھوم رہے ہیں اگر لوگ اس وبا کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں تو پھر انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

The Deputy Chief Minister of Maharashtra appealed to the people regarding the Corona epidemic
کورونا وبا كو لیکر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 12:15 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ کچھ مہینوں سے کورونا کی وبا زیادہ پھیل رہی ہے، لیکن عوام کورونا سے بچنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو نظرانداز کرتے ہوئے باہر گھوم رہے ہیں جس سے کورونا کا اثر پورے ریاست مہاراشٹر پر پڑ رہا ہے۔

کورونا وبا كو لیکر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی

اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی اس میٹنگ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈپٹی سی ایم اجیت پوار نے ریاست میں گذشتہ تین ہفتوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اورنگ آباد کے پھلمبری گاؤں میں ایک پروگرام میں حصہ لینے آیا تھا تو سفر کے دوران دیکھا کہ کورونا وبا سے عوام بےخوف ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے لوگ بغیر کسی ماسک کے گھوم رہے ہیں اگر لوگ اس وبا کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں تو پھر انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اجیت پوار نے ناسک اورنگ آباد، امراوتی، ناگپور میں گذشتہ تین ہفتوں میں کورونا میں مبتلا مریضوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے حکومت کی تشویش بھی اسی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔

اجیت پوار نے کہا کہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں ایک بار پھر کورونا وبا پھیل جانے کے بعد ان ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ایسی صورتحال ہمارے ساتھ نہیں ہونا چاہئے, لہذا عوام ماسک پہن کر کورونا کی وبا کو سنجیدگی سے لے اور حکومت کے جاری کردہ احکامات پر عمل کریں۔

اجیت پوار نے کہا کہ ریاست میں اچانک کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے لئے ممبئی میں ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور کابینہ کے وزیروں کے ساتھ ایک میٹنگ لی جائے گی جس میں حکومت کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سخت فیصلے لے سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.