ETV Bharat / state

Name change for Aurangabad and Osmanabad districts:اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کو تبدیل کرنے کی کابینہ سے منظوری - وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے کیا اعلان

مہارشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے ریاست کے دو اضلاع اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نا موں کی تبدیلی کا اعلان کیا ہے ،اور کابینہ میں اسے منظوری بھی دی گئی ہے ۔ CM Eknath Shinde says Cabinet approves renaming of Aurangabad & Osmanabad

اورنگ آباد
اورنگ آباد
author img

By

Published : Jul 16, 2022, 5:16 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اضلاع اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کو لیکر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے اعلان کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر کی کابینی میٹنگ میں اورنگ آباد کا نام سامبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھراشِیو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسکے ساتھ ساتھ نوی ممبئی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے اسے ڈی بی پاٹل ائیرپورٹ کا نام رکھا گیا۔

حالانکہ اس فیصلے سے قبل ریاست کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعه یہ اعلان کیا گیا تھا ، لیکن ادھو ٹھاکرے کے ذریعه کئے گئے اعلان کو غیر قانونی بتاتے ہوئے شنڈے نے اسے دوبارہ کابینہ میں منظور کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹرمیں نام بدلنے کی سیاست

انہو ں نے کہا کہ اورنگ آباد کا نام بدلنے کی منشا ادھو ٹھاکرے کا نہیں بلکہ شیوسینا سپریمو بال ٹھاکرے کا تھا، کیونکہ یہ نام مغل بادشاہ اورنگ زیب کے نام پر تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.