ETV Bharat / state

ممبئی : پولیس وین میں ملزم کی پٹائی کا ویڈیو وائرل - کچھ دیر بعد وہ ان تھوکنے لگا

ممبئی میں کورٹ سے جیل جارہے قیدی کی پولیس کے ذریعے پٹائی کرنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔

ممبئی : پولیس وین میں ملزم کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 11:45 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:37 AM IST

ہندی فلموں میں پولیس وین میں موجود پولیس اہلکاروں اور ملزمین کے درمیان مارپیٹ اور فرار ہونے تصویریں دیکھنے کو ملتی ہے۔ مگر اس طرح کی ہونے والی واردات کے اصل ویڈیو سے زبردست ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ صبح تھانے جیل سے کچھ قیدیوں کو لیکر پولیس پارٹی وین سے ممبئی کی ڈنڈوشی کورٹ روانہ ہوئی اور کورٹ میں پیشی کے بعد وین سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملزم لوٹ رہے تھے۔

اسی درمیان سہیل شوکت علی منصوری نامی ایک ملزم کے اہل خانہ نے اسے کچھ کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کی کوشش کی جسے موجود پولیس اہلکاروں لینے سے روک دیا اس کے بعد قیدی ہنگامہ آرائی کرنے لگا اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور سے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے لگا اور کچھ دیر بعد وہ ان تھوکنے لگا۔

ممبئی : پولیس وین میں ملزم کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

اس کی اس حرکت پر پولیس وین میں موجود پولیس اہلکاروں نے اس کی زبردست پٹائی کردی اور وین میں موجود کسی نے اس پوری واردات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ہے۔

یہ ویڈیو پولیس اہلکاروں نے وائرل کیا یا پھر کسی قیدی نے ایسا کیا یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

اس پٹائی میں شدید طور سے زخمی سہیل شوکت علی منصوری کو تھانے سول ہسپتال لیجایا گیا جہاں علاج کے بعد تھانے جیل بھیجتے ہوئے ملزم کے خلاف کے تھانے شہر کے ورتک نگر پولیس تھانے میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے. جسکی تفتیش پولیس کررہی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.