ETV Bharat / state

ممبئی 26/11 حملے میں لوگوں کی جان بچانے والا چائے بیچنے پر مجبور - توصیف شیخ ابھی بھی ریلوے میں ملازمت کے لیے پر امید

ممبئی میں 26/11 کو پیش آئے دہشت گردانہ حملے کو 12 برس ہونے کو آئے ہیں اور اس دوران چند ایسے لوگ ہیں جو ہمیشہ اس لمحے کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 12:31 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے سی ایس ایم ٹی پر جب اجمل قصاب اور ابو اسماعیل گولیوں کی بوچھار کر رہے تھے تب اس دوران توصیف شیخ نامی ایک نوجوان نے اپنی جان کی بازی لگا کر کئی لوگوں اور پولیس اہلکاروں کی جان بچائی جو ٹکٹ کاؤنٹر کے پاس موجود تھے۔

توصیف شیخ کو محکمہ ریلوے نے ملازمت کا وعدہ کیا تھا لیکن حیرانی کن بات یہ کہ اس دردناک واقعے کے 12 برس گزر جانے کے بعد بھی محکمہ ریلوے نے اپنا وعدہ پور نہیں کیا۔

توصیف شیخ ابھی بھی ریلوے میں ملازمت کے لیے پر امید

آج حالات ہے کہ کورونا وائرس وبأ کے اس دور میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ لاکھوں کے مقروض ہوچکے ہیں اور انھیں اپنے کنبہ کی کفالت کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

حالانکہ توصیف شیخ بتاتے ہیں کہ انھیں کئی وزرأ نے اپنے دفتر میں بلایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی لیکن کسی نے بھی انھیں ریلوے میں ملازمت دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

سنہ 2008 میں 26 نومبر کو پیش آئے دہشت گردانہ حملوں کے چشم دید توصیف شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کی عدم توجہی اور 26/11 کے روز پیش آئے سانحے کی پوری حقیقت بیان کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.