ETV Bharat / state

Suspicious Boat in Raigad رائے گڑھ میں لاوارث کشتی سے ہتھیار برآمد

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 3:19 PM IST

Updated : Aug 18, 2022, 5:27 PM IST

رائے گڑھ ضلع کے سیاحتی مقام ہری ہریشور میں سمندر میں ایک مشکوک کشتی ملی ہے۔ اس کشتی میں اے کے 47 سمیت دیگر ہتھیار بھی پائے گئے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ Suspicious Boat with Weapons Found in Raigad

Suspicious Boat in Raigad
ئے گڑھ میں لاوارث کشتی سے ہتھیار

رائے گڑھ: مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ کے شری وردھن تعلقہ کے ہری ہریشور سمندر کے کنارے ایک لاوارث کشتی ملی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کشتی میں ہتھیار بھی پائے گئے ہیں جس سے سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ Suspicious Boat Found in Raigad رائے گڑھ میں سمندر کے کنارے ایک مشکوک کشتی کے ملنے پر ہلچل مچ گئی۔ کشتی سے اے کے 47، رائفلیں اور کچھ کارتوس ملے ہیں۔ اس کے بعد پورے رائے گڑھ ضلع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسلحہ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • Maharashtra | Security tightened in Raigad district and nearby areas after a suspected boat was found near Harihareshwar Beach. Police investigation underway. pic.twitter.com/UObgOxkB30

    — ANI (@ANI) August 18, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے ہری ہریشور ساحل (ضلع رائے گڑھ) پر سمندر میں ایک مشکوک کشتی ملنے پر ہلچل مچ گئی۔ کشتی سے اے کے 47، رائفلیں اور کچھ کارتوس ملے ہیں۔ اس کے علاوہ کشتی میں دھماکہ خیز مواد بھی تھا۔ اس کے بعد پورے رائے گڑھ ضلع اور دارالحکومت ممبئی میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسلحہ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ دوسری جانب ممبئی اے ٹی ایس کی ٹیم بھی تفتیش کے لیے رائے گڑھ روانہ ہوگئی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ہری ہریشور کے ساحل پر ایک کشتی ملی۔ اس کے علاوہ بھرد کھول میں ایک لائف بوٹ بھی ملی ہے۔ تاہم ان پر کوئی موجود نہیں تھا۔ کوسٹ گارڈ اور مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ کو فوری طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ پولیس تمام ضروری اقدامات و کارروائی کر رہی ہے اور کشتی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس مقامی لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ جس جگہ سے یہ کشتی ملی ہے وہ ممبئی سے 200 کلومیٹر اور پونے سے 170 کلومیٹر دور ہے۔

اس تعلق سے رائے گڑھ کے ایس پی اشوک دھودھے نے ہری ہریشور کے ساحل پر کشتی میں اے کے 47 ملنے کی تصدیق کی۔ تاہم انہوں نے ابھی مزید کوئی معلومات نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ رائے گڑھ کی رکن اسمبلی ادیتی تٹکرے نے کہا کہ 'ابتدائی معلومات کے مطابق رائے گڑھ کے شری وردھن کے ہری ہریشور اور بھرد کھول میں کچھ کشتیاں ملی ہیں جن میں ہتھیار اور دستاویزات ہیں۔ مقامی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، میں نے وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اے ٹی ایس یا ریاستی ایجنسی کی خصوصی ٹیم تشکیل دیں۔

  • Maharashtra | As per primary info, some boats containing weapons & documents found in Harihareshwar & Bharadkhol of Shrivardhan in Raigad. Local Police is probing, I've demanded CM-Dy CM to urgently appoint spl team of ATS or State Agency: Aditi Tatkare, Shrivardhan (Raigad) MLA pic.twitter.com/ndl9LSP5Zj

واضح رہے کہ سمندری علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے آنے کا ہر وقت امکان رہتا ہے۔ اس سے قبل 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس وقت بھی 10 افراد سمندر کے راستے پاکستان سے بھارت آئے تھے۔ کشتی کو ساحل سمندر پر چھوڑنے کے بعد انہوں نے ممبئی کے مختلف مقامات پر فائرنگ شروع کردی۔ ان حملہ آوروں نے نے دو ہوٹلوں، ایک ہسپتال اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں 160 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

Last Updated : Aug 18, 2022, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.