جج ونیت سرن اور جج انیرودھ بوس کی بینچ نے کندرا کی عرضی پر اسے راحت دے دی۔ بینچ نے اس معاملے میں مہاراشٹر حکومت Maharashtra Government اور ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔
ممبئی پولس نے پورن فلم Pornography Case کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں کندرا Pornography Case Against Raj Kundra پر مختلف مجرمانہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ یہ مجرمانہ معاملہ سال 2020 کا ہے۔ پہلے سے ہی کئی مجرمانہ الزامات میں گھرے کندرا نے اس معاملے Pornography Case میں بامبے ہائی کورٹ Bombay High Court سے پیشگی ضمانت کی فریاد کی، جسے خارج کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راج کندرا اور فحاشی کیس سے متعلق اداکارہ شیرلین چوپڑا کا بیان
اس کے بعد اس نے سپریم کورٹ Supreme Court کا دروازہ کھٹکھٹایا جہاں سے اسے راحت مل گئی۔ فلموں کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی Famous Actress Shilpa Shetty کے شوہر کندرا کو ایک دوسرے مجرمانہ معاملے میں ممبئی پولس نے جولائی میں گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں اسے ستمبر میں ضمانت مل گئی تھی۔
یو این آئی