ETV Bharat / state

پیپر لیک معاملے کو لے کر طلبا و طالبات کا اورنگ آباد میں احتجاج

مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں سرکاری اسامیوں کے امتحانات میں پیپر لیک کے واقعہ سامنے آنے کے بعد طالب علموں نے انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔طلبا و طالبات نے نعرہ بازی کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 12:07 PM IST

پیپر لیک معاملے کو لے کر طلبا و طالبات کا اورنگ آباد میں احتجاج
پیپر لیک معاملے کو لے کر طلبا و طالبات کا اورنگ آباد میں احتجاج
پیپر لیک معاملے کو لے کر طلبا و طالبات کا اورنگ آباد میں احتجاج

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے کرانتی چوک علاقے میں طلبا و طالبات نے پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امتحان منعقد کرنے والے اداروں اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے۔

طلباء نے الزام لگایا ہے، کہ سرکاری آسامیوں کو پور کرنے کے لیے امتحانات منعقد کرنے والی آئی بی پی ایس اور ٹی سی ایس کے پرچے کیسے کس طرح سے لیک ہو رہے ہیں؟

طلباء کا کہنا ہے کہ جب وہ امتحانی مرکز میں، امتحانات دینے کے لیے داخل ہوتے ہیں تو، ان کی چپل، جوتے اور بیلٹ سب اتار دیے جاتے ہیں، اور پرچے بہت سختی سے لیے جاتے ہیں، پھر ان کے پرچے کیسے لیک ہو رہے ہیں؟ سرکاری ملازمت کے امتحانات میں ایسے طلباء کامیاب ہوتے ہیں، جو 40 نمبر بھی امتحان میں نہیں لے سکتے، ایسے طلباء 220 میں سے 200 نمبر کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس احتجاج میں بہت سے طلباء ایسے تھے جو حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ طلباء 15 سے 16 گھنٹے ہر روز پڑھتے ہیں لیکن اس طرح کے پرچے لیک ہونے کے واقعات کی وجہ سے ان کی محنت رائے گا چلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرپل انجن حکومت کے باوجود مہاراشٹر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ

ان طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو بھی پیپر لک معاملے میں ملزم ہے، ان پر قانونی کاروائی کرنی چاہیے، کیونکہ یہ طلبہ و طالبات کے مستقبل کا سوال ہے، جو بچے محنت کر رہے ہیں، وہ پیچھے ہو جاتے ہیں اور پیپر لک کے وجہ سے جو بچے پاس نہیں ہو سکتے وہ بڑی پوسٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.