ETV Bharat / state

ممبئی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی مہنگی پڑی - مہاراشٹر نیوز

ممبئی میں سختی سے لاک ڈاؤن پرعمل آوری جاری ہے، ممبئی پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آ رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مرغابنایا گیا

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 12:31 PM IST

اس معاملہ میں ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ بھنڈی بازار اور پائیدھونی جے جے میں ایسے کئی نوجوانوں کو ڈی سی پی سنگرام نشاندار کی موجودگی میں نہ صرف مرغہ بنایا گیا بلکہ کئی نوجوانوں سے سزا کے طور پرورزش بھی کرائی گئی۔ بعد میں ان نوجوانوں کومتنبہ کرکے چھوڑ دیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

ممبئی کے مغربی علاقے میں وزیرِ نگراں اسلم شیخ نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اسلم شیخ خود پولیس جوانوں کے ساتھ گشت کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کے معاملے میں ناگ پاڑہ پولیس اسٹیشن کی سینئر پولیس انسپکٹر بھی پیچھےنہیں ہیں۔ شالینی شرما نے تولاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم میں شدت پیداکردی ہے، گھرسے بلا وجہ باہر نکلنے والے نوجوانوں کی کلاس لے کر ہی شالینی شرما انہیں چھوڑتی ہیں۔ اس میں وہ بھی سزا کے طورپر کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرواتی ہیں۔ اس کے علاوہ کیس بھی درج کر لیاجاتا ہے۔ 4617 لوگوں کے خلاف ممبئی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس میں 3485 لوگوں کو گرفتار کرکے ضمانت پر رہا کیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 896 لوگوں کو نوٹس دے کر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ 235 ہنوز فرار بتائے جارہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کیس درج کرنے کے ساتھ سزا دے کر نوجوانوں کو سبق سکھارہی ممبئی زون ون کے ڈی سی پی سنگرام نشاندار نے بتایا کہ بلا وجہ گھر سےلاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ اس میں ایسے نوجوانوں کومرغہ بھی بنایا گیا جو بارہا گھر سے بلا کسی وجہ کے باہر نکل کرسیرو تفریح کرتے ملے تھے۔

پولیس نے جنوبی ممبئی کے علاقوں میں ہی سب سے زیادہ کیس لاک ڈاؤن میں درج کئے ہیں۔ اس لئے اب ان علاقوں میں مزید سختی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں سب سے بڑی جھوپڑپٹی دھاراوی میں تو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، یہاں پرڈرون کیمروں سے بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

بی ایم سی نے لاک ڈاؤن کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ دھاراوی میں گھر۔ گھر جاکر کورونا کا ٹیسٹ کرائےگی۔ اس کے لئے اس سات لاکھ آبادی پر محیط تنگ گلیوں والی جھوپڑپٹی میں گھر۔ گھر جا کر جانچ کی جائے گی۔ اس میں کسی کو بھی مستثنی نہیں رکھاجائے گا اور سب کی جانچ لازمی ہو گی۔

اس علاقہ میں طبی جانچ کے لئے یہاں کے مقامی ڈاکٹروں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ڈیڑھ سو ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی طبی جانچ سے محروم نہ ہو۔ اس میں بخار زکام اور سردی کی جانچ کے ساتھ کورونا کی علامت والے مریضوں کا سوائب بھی حاصل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.