ETV Bharat / state

'طوفان سے تین ریاستیں متاثر مگر وزیر اعظم نے صرف گجرات کا دورہ کیا' - مودی کو گجرات دورے پر سنجے راوت کی تنقید

گجرات میں طوفان کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کاجائزہ لینے کے لیے بدھ کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کے ذریعہ مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں کو نظر انداز کر کے صرف گجرات کا دورہ کرنے پر مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

شیو سینا کے رہنما سنجے راوت
شیو سینا کے رہنما سنجے راوت
author img

By

Published : May 19, 2021, 9:34 PM IST

توکتے طوفان مہاراشٹر کے ساحلی علاقو ں میں تباہی مچانے کے بعد پیر کی آدھی رات کو گجرات کے مختلف ساحلی علاقوں میں تباہی مچایا۔ اس گردابی طوفان کی وجہ سے بھارت کی کئی ریاستیں متاثر ہو چکی ہیں۔

گجرات میں طوفان کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کاجائزہ لینے کے لیے بدھ کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کے ذریعہ مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں کو نظر انداز کر کے صرف گجرات کا دورہ کرنے پر مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

شیوسینا کے ممبر آف پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راوت نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طوفان نے گجرات، گوا اور مہاراشٹر تینوں ریاستوں میں نقصان پہنچایا ہے۔

بحران کے اس دور میں تنقید کرنا مناسب نہیں ہے۔ چونکہ گجرات وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست ہے۔ اس لیے وہ اس بحران کی کیفیت میں گوا اور مہاراشٹر نہ آتے ہوئے گجرات کے دورے پر ہوں گے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی کی حیثیت سے، ادھو ٹھاکرے نےتمام بحرانوں سے نمٹنے کے قابل ہیں اور وہ مضبوطی سے حکمرانی کر رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے واحد ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے تب سے لے کر آج تک تمام بحرانوں کا مضبوطی سے سامنا کیا ہے۔

زیادہ تر وزرائے اعظم اس بات کے قائل ہیں کہ جہاں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور جہاں ایک کمزور حکومت ہے۔ وزیر اعظم ایسے مقامات پر جاکر لوگوں کو یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

سنجے راوت نے بی جے پی رہنما چندرکانت پاٹل کے ذریعہ دیے گئے بیان پر کہا اگر کل انتخابات شروع ہوجاتے ہیں تو بھی مودی سرکار600 سیٹیں جیت جائے گی، پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ چندرکانت پاٹل نے علم نجوم بتانے کا ایک نیا کاروبار کھولا ہے۔ میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔

بی جے پی 600؍ یا 500 نشستیں حاصل کرپاتی ہے یا نہیں؟ اس پر پیش گوئی کرنے کے بجائے کرونا کی موجودہ پیچیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کی پیش گوئی کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.