تفصیلات کے مطابق، عثمان آباد شہر کے قریب رگھوچی واڑی مضافات میں کھیت میں رہنے والی خاتون کے شوہر کی 6 سال قبل موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد اس عورت نے انیل اتم پوار نامی ایک شخص سے شادی کی۔ اس کے بعد ان کے دو بچے پیدا ہوئے۔ تاہم اس شادی سے پہلے اس عورت کی ایک بیٹی تھی۔ اس وقت وہ 15 سال کی ہیں۔
تین مہینے پہلے جب گھر میں کوئی نہیں تھا انیل پوار نے اپنی سوتیلی بیٹی کے قریب جانے کی کوشش کی، لڑکی نابالغ اور کم عمر ہونے کی وجہ سے کچھ سمجھ نہیں پائی۔ اس کے بعد ملزم نے لگاتار اس لڑکی کو وقتا فوقتا جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس وجہ سے نابالغ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ اس کا احساس ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی منگل کی شام تھانہ پہنچی اور اس نے اپنے سوتیلے باپ انیل پوار کے خلاف شکایت درج کروائی۔
عثمان آباد سٹی پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم انیل پوار کو گرفتار کرلیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس راج تلک روشن اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سندیپ پلوے کی رہنمائی میں ملزم کو ڈپٹی انسپکٹر دنیش جادھو نے انسپکٹر سندیپ موڈ کی ہدایت پر ہتھکڑیاں لگائیں۔ سب انسپکٹر جادھو اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔