ETV Bharat / state

اورنگ آباد: 'چھوٹے کاروباریوں کو چھوٹ ملنی چاہیے'

author img

By

Published : May 5, 2021, 7:20 AM IST

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جس کو لیکر اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا خیال ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں چھوٹے کاروباریوں کو کاروبار کی چھوٹ ملنی چاہیئے۔

mp imtiaz jaleel
امیتاز جلیل

ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے چھوٹے کاروباریوں نے کورونا وبا کے دوران اپنا کاروبار بند کر کے پولیس کا تعاون کیا تھا، جس کی وجہ سے کورونا کے مریضوں میں کمی آئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ان کا کہنا ہے کہ اس تعلق سے پولیس کمشنر سے نمائندگی کی جائے گی تاکہ کپڑا کاروباری اور دیگر چھوٹے کاروباریوں کو عید کے کاروبار کا موقع مل سکے۔

ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ عوام نے انتظامیہ کو بھر پور تعاون کیا ہے، جس کے مثبت اثرات بھی ظاہر ہورہے ہیں لیکن انتظامیہ کو بھی عوام کا خیال رکھنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

عدالتوں میں زبانی تبصرے کی رپورٹنگ سے میڈیا کو نہیں روک سکتے: سپریم کورٹ

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ اس کے لیے جلد ہی کوئی حل نکالا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.