پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کو قابل سزا جرم قرار دینے کے معاملے میں ایک بل ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔ ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے یہ بل پیش کیا گیا۔ اگر بل قانون بن جاتا ہے تو مہاراشٹر میں پیغمبر اسلام کی گستاخی قابل سزا جرم بن جائے گا۔
ونچت کے کارکنوں نے اس بل کی منظوری اور مسلمانوں کے دیگر مسائل کو اٹھاتے ہوئے احتجاج کیا. اورنگ آباد میں ضلع کلکٹر آفس کے روبر و احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
ونچت کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بہوجن ونچت اگھاڑی کے سربراہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کی جانب سے پیغمبر محمدؐ بل پانچ جولائی کو قانون ساز کونسل میں پیش کیا گیا ہے، اس کی منظوری تک بہوجن ونچت اگھاڑی کی بیداری مہم جاری رہے گی۔
واضح رہے اگر یہ بل ریاستی اسمبلی میں منظور ہوجاتی ہے تو مہاراشٹر اولین ریاست ہوگی جہاں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی قابل سزا جرم بن جائےگا۔