ETV Bharat / state

شیوسینا بھون سیل، سینیئر رہنما کی رپورٹ مثبت - شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے

ممبئی کے دادر علاقے میں شیوسینا کا صدر دفتر ہے۔اس دفتر میں ایک سینیئر رہنما کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جس کے بعد شیوسینا بھون کو سیل کردیا گیا ہے۔

شیوسینا بھون سیل، سینیئر رہنما کی رپورٹ مثبت

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 5:08 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ دادر کے شیوسینا بھون میں ایک سینئر شیوسینا رہنما کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے۔ اس خبر کی تصدیق شیوسینا بھون سے کی گئی ہے۔ شیوسینا بھون کو کچھ دنوں کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔اس خبر کی تصدیق شیوسینا بھون سے ہوئی ہے۔

شیوسینا کے صدر دفتر کو سینیٹائز کرنے کے لیے بند کردیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ کچھ دنوں کے بعد معمول کے مطابق صدر دفتر دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود شیوسینا کے کئی سرکردہ رہنما شیوسینا بھون میں موجود رہے، چار دن قبل شیوسینا کی 54 ویں یوم تاسیس تھی۔جس میں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے، ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے، میئر کیشوری پیڈنیکر، ریاستی وزیر ایکناتھ شندے سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ڈرائیور کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی ہسپتال میں جن کا علاج جاری ہے، اس سے قبل راج ٹھاکرے کے باڈی گارڈ کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.