ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے کے حامی آمنے سامنے - مہاراشٹر اسمبلی

Sena Supporters Protest in Aurangabad: اورنگ آباد کے کرانتی چک پر ایکناتھ شندے اورادھوٹھاکرے گروپ کے حامی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔ پولیس کی مداخلت سے معاملے کو رفع دفع کیا گیا۔

اورنگ آباد میں ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے کے حامی آمنے سامنے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 7:06 AM IST

اورنگ آباد میں ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے کے حامی آمنے سامنے

اورنگ آباد: مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے اپنے فیصلے میں شندے شیو سینا کو اصلی شیو سینا قرار دیا۔ اسپیکر نے شندے کے تمام ارکان اسمبلی کو صحیح قرار دیا تھا۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایکناتھ شندے شیو سینا کے کارکنان نے شہر کے کرانتی چوک میں پٹاخے پھوڑ کر مٹھائی کھلا کر، جشن منا رہے تھے، تو اچانک ادھو ٹھاکرے شیو سینا کے حامی کرانتی چوک پر پہنچ گئے۔

دوسرے جانب وزیراعلی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں سیاسی پارٹیوں کے حامی آمنے سامنے آگئے اور دونوں ہی حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف زوردار نعرے بازی شروع کردی۔ موقع پر موجود پولیس نے دونوں حامیوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی۔ کافی کوششوں کے بعد دونوں حامیوں کو پولیس نے الگ کیا۔اس دوران پولیس نے ادھو ٹھاکرے شیو سینا کے کچھ حامیوں کو اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئی۔

ایکناتھ شندے شیوسینا کے اورنگ آباد شہر کے صدر راجندر جنجال نے کہا ہے کہ ہم جشن منا رہے تھے، لیکن ادھو ٹھاکرے کے حامیوں نے آکر ہمارا جشن خراب کر دیا، اور احتجاج شروع کر دیا،جس کی وجہ سے ہمارے جشن میں ایک رکاوٹ سی آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایکناتھ شندے کی شیوسنیا کو اصل شیوسینا قرار دینے پر اپوزیشن پارٹیوں کی سخت تنقید

دوسری جانب ادھو ٹھاکرے شیو سینا کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ہم اسپیکر کے فیصلے کے خلاف ہم اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے، لیکن شندے کے حامیوں نے پولیس پر دباؤ ڈالا کر ہمارا احتجاج روک دیا اور ہمیں تھانے بھیج دیا، ریاستی حکومت ریاست بھر میں حکم شاہی چالا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.