انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی اور اجیت پوار کے آناً فاناً استعفیٰ دینے پر شرد پوار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اجیت پوار نے استعفیٰ دینے سے قبل یا بعد میں مجھ سے کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'بینک بدعنوانی معاملے میں میرا نام آنے کی وجہ سے بے چینی محسوس کرتے ہوئے ان کے استعفیٰ دینے کا امکان تھا لیکن ان کے اور میرے درمیان اب تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے، اس لیے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔
اس طرح کی وضاحت شرد پوار نے پیش کی۔
شرد پوار نے کہا کہ استعفی دینے کے معاملے میں اجیت پوار نے اپنے قریبی رشتہ داروں سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ 'شرد پوار، مہاراشٹر اسٹیٹ بینک کے رکن نا ہونے کے باوجود جانچ کے دائرے میں ہیں جو مجھے برداشت نہیں ہے، سیاسی معیار نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے اس لیے اس سے باہر ہوجانا بہتر ہے۔
شرد پوار نے کہا کہ مجھے اس تعلق سے کسی بھی قسم کی جانکاری نہیں ہے۔