ETV Bharat / state

Sharad Pawar Revokes Resignation شرد پوار نے این سی پی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا - شرد پوار نے استعفیٰ واپس لیا

این سی پی کے سپریمو شرد پوار نے آج پارٹی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا۔ شرد پوار نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ میرے خیر خواہ اور پارٹی کارکنان مجھ سے محبت کرتے ہیں اور مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے اپنا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا۔ اس لیے میں ان کے جذبات کو مسترد نہیں کر سکتا۔ اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے کے فیصلے کو واپس لے رہا ہوں۔

شرد پوار نے این سی پی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا

author img

By

Published : May 5, 2023, 6:26 PM IST

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سپریمو شرد پوار نے 5 مئی بروز جمعہ کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا۔ دراصل پارٹی کے سینیئر لیڈروں کی ایک کمیٹی نے ان کے استعفیٰ کو مسترد کرنے کی قرارداد منظور کی۔ وہیں اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سپریمو شرد پوار نے کہا کہ میرے استعفیٰ کے فیصلے نے میرے حامیوں میں بے چینی پیدا کردی۔ انہوں نے مجھ پر زور دیا کہ میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کروں۔

شرد پوار نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ میرے خیر خواہ اور پارٹی کارکنان مجھ سے محبت کرتے ہیں اور مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے اپنا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا۔ انہوں نے مجھے پارٹی سربراہ کی حیثیت سے اپنا کردار دوبارہ شروع کرنے کو کہا۔ میرے حامی اور ووٹرز اتنے سالوں سے میرے ساتھ ہیں، اس لیے میں ان کے جذبات کو مسترد نہیں کر سکتا۔ میں ان کے محبت اور اعتماد سے خوش ہوں۔ اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے کے فیصلے کو واپس لے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Sharad Pawar resignation شرد پوار کو صدر کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، پرفل پٹیل

بتا دیں کہ آج پارٹی کے نئے سربراہ کی تقرری کے بارے میں فیصلہ لینے کے لیے مقرر کردہ رہنماؤں کی ایک کمیٹی نے پوار کے عہدے سے استعفیٰ مسترد کر دیا اور بعد میں پارٹی کے جذبات سے آگاہ کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ سلور اوک پر ان سے ملاقات کی۔ قبل ازیں جمعہ کو ممبئی کے وائی بی چوان سینٹر میں مقررہ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران افراتفری پھیل گئی تھی جب پارٹی کارکنوں اور مظاہرین نے پوار سے استعفیٰ واپس لینے پر زور دینے کے لیے نعرے بازی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.