نواب ملک نے کہا کہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی۔ یہ خاندانی معاملہ ہے اور شرد پوار نے انہیں معاف کر دیا ہے۔ وہ پارٹی میں بہت زیادہ ہیں اور پارٹی میں ان کا مقام نہیں بدلا ہے ۔
اجیت پوار نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ این سی پی کے ساتھ تھے اور اب بھی پارٹی کے ساتھ ہیں۔
پوار نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے پہلے ہی کہا ہے کہ میں این سی پی کے ساتھ تھا اور میں این سی پی کے ساتھ ہوں۔ کیا انہوں نے مجھے نکال دیا ہے؟ کیا آپ نے یہ کہیں بھی سنا یا پڑھا ہے؟ میں ابھی بھی این سی پی کے ساتھ ہوں'۔
شرد پوار پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مہاراشٹر حکومت بنانے کے لیے بی جے پی کی حمایت کرنے کا اجیت پوار کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے نہ کہ این سی پی کا۔
گذشتہ روز شیوسینا کانگریس اور این سی پی کے اراکین اسمبلی نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ۔ اور ادھو ٹھاکرے کو مہا اگھاڑی کے لیڈر کے طور پر گورنر کو مکتوب دیا تھا۔ جس کے بعد بھگت سنگھ کوشیاری نے ہدایت جاری کی۔
منگل کو ٹھاکرے کو متفقہ طور پر مہااگھاڑی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔
بی جے پی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے گذشتہ روز اپنا استعفی گورنر کو پیش پیش کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی جے پی کو فلور ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے لیے ارکان اسمبلی کی مطلوبہ تعداد کم ہوگئی ہے۔
سپریم کورٹ نے بدھ کی شام 5 بجے سے قبل فڑنویس حکومت سے 288 رکنی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا تھا۔