اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس کے مولانا آزاد کالج میں اسلامی جمہوریہ ایران کلچرل ہاؤس ممبئی کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیمپس کے سیمینار ہال میں کیا گیا جس کا عنوان اتحاد کامیابی کی کنجی رکھا گیا، اس سیمینار میں مہمان خصوصی کی طور پر کونسل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کے آغائی ابوالفضل علی خانی اور ڈائریکٹر و آرگنائزنگ سیکریٹری ایران کلچرل ہاؤس ممبئی کے محمد رضا فضل کو بہانی خصوصی طور پر شریک تھے۔ اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت ایران کلچرل ہاؤس ممبئی اور ادارہ ہذا کے درمیان کیے گئے ایم او یو کے حوالے سے کہا کہ کالج میں فارسی کا ایک شارٹ ٹرم کورس شروع کیا گیا ہے اسکے علاوہ خطاطی و کیلی گرافی کیلئے ادارہ کے طلباء طالبات کا تعاون کیا جائیگا۔ اس دوران کالج کے طلبہ و طالبات وہ دیگر مہمان سیمینار میں موجود تھے۔
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس کے مولانا آزاد کالج میں اسلامی جمہوریہ ایران کلچرل ہاؤس ممبئی کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیمپس کے سیمینار ہال میں کیا گیا جس کا عنوان اتحاد کامیابی کی کنجی رکھا گیا، اس سیمینار میں مہمان خصوصی کی طور پر کونسل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کے آغائی ابوالفضل علی خانی اور ڈائریکٹر و آرگنائزنگ سیکریٹری ایران کلچرل ہاؤس ممبئی کے محمد رضا فضل کو بہانی خصوصی طور پر شریک تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔اس پروگرام کی صدارت ادارہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی نے کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالرب نے انجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں: Abu Asim Azmi Protest In Mumbai ابوعاصم اعظمی کا حکومت پر انڈیا الائنس کی آواز دبانے کا سنگین الزام
اس موقع پر شرکاء اجلاس اور مقررین نے اتحاد امت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی نے صدارتی خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت ایران کلچرل ہاؤس ممبئی اور ادارہ ہذا کے درمیان کیے گئے ایم او یو کے حوالے سے کہا کہ کالج میں فارسی کا ایک شارٹ ٹرم کورس شروع کیا گیا ہے اسکے علاوہ خطاطی و کیلی گرافی کیلئے ادارہ کے طلباء طالبات کا تعاون کیا جائیگا۔ اسطرح کے سیمینارو کانفرنس مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے اور ہم اتحاد امت کے حوالے سے اسے کافی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ مہمان خصوصی آغا کی علی خانی (کونسل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران ) نے شرکاء اجلاس کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی اور اتحاد کی کوششوں و کاوشوں سے روشناس کروایا۔اور کہا کہ مولانا آزاد کالج کے ساتھ کے ساتھ جو ایم او یو کیا گیا ہے اسے ہر محاذ پر پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس پروگرام کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ دیگر مہمانان اور شہر کے شیعہ عالم دین مولانا شباب نقوی اور انجینئر عبدالواجد قادری موجود تھے۔ اس پروگرام کا اختتام اظہار تشکر پر عمل میں آیا۔