ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع اداکار سلمان خان کے گھر پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس آج صبح سلمان خان کے گھر پہنچی تھی۔ Mumbai Police at Salman Khan House گلوکار سدھو موسی والا کی موت کے بعد لارنس بشنوئی کے ساتھی کپل پنڈت نے دو دیگر افراد کے ساتھ ممبئی میں ہر کسی کے گھر جا کر ریکی کرنے کا اعتراف کیا ہے، اس لیے پولیس نے سکیورٹی بڑھا دی ہے کیونکہ سلمان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ سلمان خان کے والد سلیم خان کو چند روز قبل دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ اس خط میں دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد سلمان کے گھر کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔ Salman Khan House Security Increased
دریں اثنا، ان دھمکیوں کے پس منظر میں سلمان خان نے پولیس سے بندوق رکھنے کا لائسنس طلب کیا تھا۔ لارنس بشنوئی کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کو بندوق رکھنے کا لائسنس مل گیا ہے۔