ETV Bharat / state

Aurangabad Name Change Issue اورنگ آباد نام تبدیلی کے معاملے پر سیکولر پارٹیوں کی خاموشی پر ایس ڈی پی آئی کا سوال - اورنگ آباد نام تبدیل توہین عدالت

اورنگ آباد سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع کے صدر محسن خان نے کہا کہ اورنگ آباد کے نام بدلنے کو لے کر خود کو سیکولر کہنے والی سیاسی جماعتوں کی خاموشی پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ نام نہام سیکولر جماعتوں نے اس ضمن میں کچھ بھی نہیں کیا۔ ان پارٹیوں کی کوشش سے ضلع کا نام بدلنے سے روکا جا سکتا تھا، لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

اورنگ آباد نام تبدیلی کے معاملے پر سیکولر پارٹیوں کی خاموشی پر سوال

author img

By

Published : May 20, 2023, 12:59 PM IST

اورنگ آباد نام تبدیلی کے معاملے پر سیکولر پارٹیوں کی خاموشی پر سوال

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر محسن خان نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اورنگ آباد نام تبدیلی کے معاملے میں بی جے پی اور سیکولر جماعتوں پر جم کر تنقد کی۔ ایس ڈی پی آئی کے رہنما محسن خان نے کہا کہ اورنگ آباد ضلع میں امن و قانون کی صورتحال بنائے رکھنا اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ضلع کلکٹر کی ذمہ داری ہے لیکن اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوتی رہی۔ ہائیکورٹ کی جانب سے نئے نام کے استعمال پر روک لگانے کے باوجود سرکاری دفاتر، میڈیا اور دیگر اداروں کی جانب سے نئے نام کا استعمال کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے با وجود بھی ضلع کلکٹر نے نئے نام کے استعمال کو روکنے کی جانب سے دانستہ چشم پوشی کی حالانکہ ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ 24 اپریل کو قدیم نام استعمال کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن اس حکم کو اب ایک ماہ مکمل ہونے کو ہے۔ ضلع کلکٹر تقریباً ایک ماہ بعد توہین عدالت سے بچنے کا حکم جاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Aryan Khan Case بامبے ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو سمیر وانکھیڑے کے خلاف کارروائی کرنے سے روکا

اس موقعے پر سید کلیم نے کہا کہ نام تبدیلی کے معاملے میں عدالت کے واضح احکامات بالائے طاق رکھے جا رہے ہیں۔ انھوں نے سرکاری افسران اور چند خانگی اداروں اور میڈیا کے احکامات کی دھجیاں اڑانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ جمہوریت کو بچانے کا دعویٰ کرنے والی سیاسی جماعتیں تبدیلی نام کے معاملے پر خاموش کیوں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.