ای میل بھیج کر ممبئی کے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو مہاراشٹر پولیس نے ایک گھنٹے میں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کئے گئے شخص کا نام سنتوش شنڈے ہے جسے پولیس نے پونے سے گرفتار کیا۔
اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ سنتوش شنڈے کے بیٹے کو ایڈمیشن نہیں ملنے سے انہوں نے غصے میں یہ میل بھیج کر سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔
پونے پولیس کی جانب سے سنتوش کو گرفتار کرنے کے بعد ممبئی کے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں سائبر ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ معلومات مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن کے پی آر وشوناتھ کولیکر نے میڈیا کو دی ہے۔
مزید پڑھیں: Cyberbullying in France: فرانس میں سائبر دھمکی کے معاملے میں 13 مسلمانوں پر مقدمات کی سماعت
شنڈے نے پیر کو چھ بجے میل بھیج کر سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے علاقے میں نگرانی سخت کر دی گئی تھی۔ ممبئی ڈسپوزل یونٹ کو بلاکر چاروں طرف تفتیش کی گئی۔
پولیس میل ملنے کے بعد حرکت میں آگئی اور ایک گھنٹے کے اندر سنتوش شنڈے کو پونے سے گرفتار کرلیا۔