ETV Bharat / state

سنجے راوت کی ایک بار پھر شرد پوار سے ملاقات

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے رسہ کشی جاری ہے۔ اس دوران شیوسینا کے سینیئر رہنما سنجے راوت نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔

سنجے راوت کی ایک بار پھر شرد پوار سے ملاقات
author img

By

Published : Nov 6, 2019, 3:12 PM IST

سنجے راوت نے کہا کہ 'خیر سگالی کے جذبے کے تحت ان سے ملاقات کی گئی۔ شرد پوار ملک و ریاست کے ایک سینیئر رہنما ہیں۔ وہ آج مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال سے پریشان ہیں۔ ہم نے مختصر گفتگو کی'۔

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے آخری تاریخ تیزی سے قریب آرہی ہے، شیوسینا اقتدار کے مساوی حصے سے زیادہ کچھ بھی طے کرنے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ سنجے راوت نے بدھ کے روز بی جے پی کے ساتھ کسی بھی نئے سمجھوتے تک پہنچنے کے امکان کو قطعی طور پر مسترد کر دیا۔

بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ جاری ہے لیکن آخر کار کابینہ کے محکموں اور وزیراعلی کی میعاد کے ڈھائی سال کے عرصے میں یکساں حصے کے مطالبے پر شیوسینا بضد ہے۔

بی جے پی 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جبکہ 288 رکنی ریاستی اسمبلی میں شیوسینا نے 56 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ 24 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.