اورنگ آباد: ارویند کیجریوال نے ملک کی نوٹوں پر ہندو دیوتاؤں کی تصاویر لگانے کی بات کہی تھی کجریوال کے اس بیان پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایم پی امتیاز جلیل Syed Imtiaz Jaleel Member of Parliament Aurangabad نے کہا کہ ارویند کیجریوال بھی سنگھی ذہنیت رکھتے ہیں اور وہ آر ایس ایس کی ٹولی کے ہی ایک فرد ہیں۔ حکومت بہت سے بنیادی مسائل کو چھپانے کے لیے اس طرح کے معاملے سامنے لا رہی ہے تاکہ عوام کا ذہن بنیادی مسائل سے ہٹ سکے لیکن آج عوام حکومت کی ساری پالیسیوں کو جان چکی ہے۔ دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال بھی سنگھی ذہنیت رکھتے ہیں اور وہ ملک کو ہندو راشٹر میں بدلنے والی تنظیم آر ایس ایس کے ایجنٹ ہیں۔ یہ دعویٰ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کیا۔ RSS has Produced Arvind Kejriwal Syed Imtiaz Jaleel
یہ بھی پڑھیں:
سید امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ وہ اروند کیجریوال کو بہت عقلمند انسان سمجھتے تھے جو دہلی میں ایجوکیشن اور ہیلتھ کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن جب اروند کیجریوال نے بھارت کی مالی حالت کو ٹھیک کرنے کے لیے بیان دیا کہ نوٹوں پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی تصویر ہونی چاہیے۔ ایم پی جلیل کو اس طرح کے بیان سے لگ رہا ہے کہ اروند کیجریوال کی ذہنیت بھی سنگھی ہے۔ امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ جب سیاسی لیڈران اس طرح کے مسائل کو ہوا دیتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ بنیادی مسائل پر سے دھیان ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ملک میں بے روزگاری اور کئی سارے سنگین مسائل ہیں لیکن سیاسی لیڈران عوام کا ذہن دوسری طرف کرنا چاہتے ہیں۔
موسلادھار بارش کے بعد مہاراشٹر کا کسان آج بہت زیادہ پریشان ہے۔ اس کی ہزاروں ایکٹر کی فصل پوری طرح سے برباد ہو گئی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کو کچھ حد تک راحت دے لیکن اب عوام بھی یہ جان گئی ہے کہ اِس لیے مسائل کو چھپانے کے لیے اس طرح کی نوٹنکی کی جا رہی ہے۔ ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ کئی سارے پڑھے لکھے ایسے لوگ ہیں جنہیں پتہ ہے کہ سیاست ہندو مسلمانوں کے نام پر کروائی جا رہی ہے۔ ایم پی جلیل نے کہا کہ اگر آپ کو نوٹ پر تصویر ہی بدلنا ہے تو اپنی تصویر نوٹ پر لگائے لیکن غریبوں کو نوٹ دیجیے تا کہ وہ خوشحال زندگی جی سکیں۔
ایم پی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ آر ایس ایس نے ہی اروند کیجریوال کو تیار کیا ہے آر ایس ایس کو پہلے سے ہی پتا تھا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم کا گراف نیچے آئے گا تو ان کی جگہ پر دوسرا کوئی شخص تیار رکھنا ہے اسی لیے آر ایس ایس نے عام آدمی پارٹی کو تیار کیا تھا اور عام آدمی پارٹی کی ساری پولیسی آر ایس ایس کی طرح ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ وہ بھارتی کرنسی پر ایک طرف مہاتما گاندھی اور دوسری طرف لکشمی گنیش جی کی تصویر لگائی جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بنے۔ اس کے لیے بہت محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بڑی تعداد میں اسکول اور اسپتال کھولنے ہوں گے۔ Kejriwal appeals to Centre