ETV Bharat / state

آرمی جوان یونس خان آرمی ٹریننگ سینٹر شروع کرنے کے خواہش مند

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 4:59 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے ایک چھوٹے سے علاقے کے رہنے والے جوان یونس خان شیر خان اپنی 17 سالہ فوجی خدمات سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

آرمی جوان یونس خان،آرمی ٹریننگ سینٹر جاری کرنے کے خواہش مند

ملک میں ہر سال 15 جنوری کو آرمی ڈے لیفٹیننٹ جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) کے ایم کری یپا کو بھارتی فوج کا اعلی کمانڈر کے عہدہ سنبھالنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

فیلڈ مارشل کری یپا نے 15 جنوری 1949 کو برطانوی اقتدار کے دوران بھارتی فوج کے آخری برطانوی اعلی کمانڈر جنرل رائے فرانسس بوچر سے عہدہ سنبھالا تھا۔

یہ دن فوجی پریڈوں، فوجی نمائشوں اور دیگر سرکاری تقریبات کے ساتھ نئی دہلی اور تمام فوج کے صدر دفاتر میں منایا جاتا ہے۔

اس دن ان تمام بہادر جنگجوؤں کو بھی سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگیاں قربانی کردیں۔

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے ایک چھوٹے سے علاقے محوی نگر میں رہنے والے جوان یونس خان شیر خان اپنی 17/ سالہ فوجی خدمات سے سبکدوش ہوئے۔

موصوف کی پیدائش 13 جولائی 1982 میں پپل ڈولی (تعلقہ پاتور) ضلع اکولہ میں ہوئی۔

انہوں نے پرائمری تعلیم میونسپل کارپوریشن مراٹھی میڈیم اسکول سے حاصل کی۔ بعد ازاں گیارہویں، بارہویں تک کی تعلیم ضلع اکولہ کی ہائی اسکول سے مکمل کی۔

یونس خان نے بتایا کہ ماضی میں پپل ڈولی میں کئی فسادات ہوئے۔ چونکہ ہمارا مکان ہندو مسلم رہاشی علاقے میں ہے اسی لئے بچپن سے ہم نے سخت حالات کا سامنا کیا ہے۔

موصوف نے بتایا کہ بارہویں جماعت کی تعلیم کے بعد سال2001 میں پاورلوم چلاتے ہوئے ایوب شیخ کی سرپرستی میں سیلف آرمی ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

واضح ہو کہ یونس خان نے جولائی 2002 میں آرمی جوائن کی۔ حیدرآباد سے 2/ سال ٹریننگ کے بعد پہلی پوسٹنگ 2004 میں جموں و کشمیر میں ہوئی۔

موصوف نے مختلف جگہوں پر خدمات کے بعد 2009 میں کرگل میں دشمنوں کا مقابلہ کیا۔ 17 سالہ سروس میں کل 5 مرتبہ عسکریت پسندوں سے مڈبھیڑ ہوئی۔ جن کا انہوں نے بڑی بہادری سے مقابلہ کیا.

یونس خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو کہا کہ سروس کے دوران انہوں نے کئی بڑے خطرے کا سامنے کیا ہے۔ موصوف نے اپنے بیان میں پاکستان مڈبھیڑ کا بھی ذکر واضح کیا اور کہا کہ پٹرولنگ کے دوران پہاڑی علاقے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا۔

جس میں 12 جوان پہاڑ کے دھسنے کی وجہ سے دبہ گئے تھے،اس وقت یونس خان نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے 12 نوجوانوں کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

مقامی سطح پر 60 سرکاری اور 50 سے زائد سماجی، سیاسی، فلاحی تنظیموں کے خطابات حاصل کیے ہیں اور بیسٹ سولجر کا بھی خطاب و گولڈ میڈل سے نوازا گئے۔ یونس خان 31 جولائی 2019 میں سبکدوش ہوئے.

فی الحال شہر کے مختلف مقامات پر آرمی پولیس بھرتی کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ ان کے زیر سرپرستی میں کئی نوجوان آرمی اور پولیس فورس جوائن کر چکے ہیں۔ تو وہیں ہزاروں طلباء فیض حاصل کر رہے ہیں۔

موصوف نے بتایا کہ وہ آرمی کی ٹریننگ خدمت خلق کے طور پر انجام دے رہے ہیں۔

یونس خان نے مستقبل کے عزائم کے بارے میں بتایا کہ شہر کے سماجی، تعلیمی اور فلاحی اداروں کے تعاون سے مزید آرمی اکیڈمی کی شروعات کریں گے۔

اس اکیڈمی میں رہ بطور ٹرینر کی خدمات انجام دے گے اور شہر کے طلباء اور خاص طور پر نوجوانوں کو اس ٹریننگ سے روبرو کر وائیں گے۔

موصوف نے اخیر جملوں میں کہا کہ ملک کے سنگین حالات اور ماب لنچنگ جیسے واقعات سے ہمیں سبق لینا پڑے گا۔ کیوں کہ خود کی اور فیملی کی حفاظت کیلئے کسی دوسرے کی مدد کے انتظار میں جان بھی جا سکتی ہے۔

اسی لئے ہر کسی کو آرمی، پولیس اور ایسے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینی چاہیے۔

انہوں نے آرمی میں ایسے حادثات اور عسکریت پسندوں سے مڈبھیڑ میں بڑی بہادری سے مقابلہ کیا۔ اس لئے مالیگاؤں کے باشندے انہیں آرمی مین کہتے ہیں۔

موصوف کے سبکدوشی پر اقصیٰ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر الحاج نسیم خان وزیر خان نے انھیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر جرنلزم ڈے کے موقع پر صحافیوں کی عزت افزائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.