ETV Bharat / state

Vanchit Bahujan Aghadi Protest in Mumbai: ونچت بہوجن اگھاڑی کے مظاہرے کی رضا اکیڈمی حمایت نہیں کرے گی

توہین رسالت معاملے کے خلاف کل بعد نماز جمعہ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ سے آزاد میدان تک پیدل مارچ کرکے احتجاج کیا جائے گا، لیکن اس احتجاج کا اعلان کسی مسلم تنظیم یا جماعت نے نہیں بلکہ ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے کیا گیا ہے، اس مظاہرے سے متعلق ممبئی پولیس نے اب تک کسی طرح کی کوئی اجازت نہیں دی ہے۔ Raza Academy Will Not Support Vanchit Bahujan Aghadi Protest over Nupur sharma Row

Raza Academy will not support Vanchit Bahujan Aghadi protest over Prophet row
ونچت بہوجن اگھاڑی کے مظاہرے کی رضا اکیڈمی حمایت نہیں کرے گی
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 5:03 PM IST

ممبئی: ممبئی پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی طرح کے مظاہرے نہ ہو جس سے شہر میں نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہو جب کہ ممبئی شہر میں سرگرم تنظیم رضا اکیڈمی کی جانب سے اس مظاہرے کے متعلق ونچت اگھاڑی کے ذمہ دار پرکاش امبیڈکر سے ملاقات کی۔ رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ توہین رسالت کو لیکر ملک میں ہونے والے مظاہرے میں اب تک جو بھی جانی و مالی نقصان ہوا ہے وہ مسلمانوں کا ہوا ہے۔ اس لیے اس طرح کے نقصان سے بچنے کے لیے فی الحال ہم ایسے مظاہرے میں نہ تو خود شرکت کریں گے اور نہ ہی مسلمانوں کو اس میں شرکت کرنے کی اپیل کریں گے۔ Vanchit Bahujan Aghadi Protest in Mumbai

ونچت بہوجن اگھاڑی ممبئی کے صدر ابوالحسن نے کہا کہ کل کا مظاہرہ ہوگا، رضا اکیڈمی کی حمایت اُنہیں حاصل نہیں ہے جب کہ رضا اکیڈمی کے علاوہ کسی دوسری مسلم تنظیموں کی جانب سے اس مظاہر ے کو لیکر کوئی مخالفت بھی نہیں کی گئی ہے۔ کارواں امن انصاف کے ترجمان لقمان ندوی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں جو فضا ہے اسے مسلمانوں کے خلاف کیا جا چکا ہے مسلمانوں کے لیے مسئلہ یہ ہے کہ انھیں کہیں بھی کوئی تنکا مل جائے تو اسے وہ اپنا سہارا سمجھنے لگتے ہیں۔

سیاسی پارٹیوں میں کوئی بھی ایسی پارٹی نہیں ہے جو مسلمانوں کے لیے مخلص ہو اس میں ایم آئی ایم بھی شامل ہے صرف اسد الدین اویسی ہیں جو ملت کی بات کرتے ہیں باقی سب لوگ اپنا اثر و رسوخ کو اپنے اطراف میں برقرار رکھنے کے لیے کر رہے ہیں۔ علمائے کرام کی جانب سے مظاہرہ ملتوی کرنے اور مظاہرے میں شامل نہ ہونے کی اپیل کی جارہی ہے ۔خاص کر جمعیت علما ہند نے بہاری طور پر مظاہرے کے لیے منع کیا لیکن اہم یہ ہے کہ سڑک پر مظاہرے میں نقصان مسلمانوں کا ہے رسول اللہ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والوں کے خلاف تبھی آواز بلند کی جائیگی جب آپ زندہ ہو ہر ایک کو موت کے منہ میں جانا یہ بھی ممکن نہیں۔ مسلم لیڈر شپ ختم ہو چکی ہے اور علما جو بھی ہیں وہ حکومت وہم اور خوف میں مبتلا ہیں۔ Raza Academy Will Not Support Vanchit Bahujan Aghadi Protest over Nupur sharma Row

ندوی نے کہا کہ ملک کے دانشور اور علما کو چاہیے کہ وہ اپنی سطح پر ایک مظبوط مستحکم ٹیم بنائے اور حکومت سے سیدھے بات کرے ۔ندوی نے کہا کہ ونچت اگھاڑی صرف مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کرنے اور متحد مسلمانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے کپونکہ دور حاضر میں مسلمانوں کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے ..اسلیے کل کے ہونے والے مظاہرے میں مسلمان شامل نہ ہو کیونکہ اس کا نقصان مسلمانوں کو ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

Prophet Remarks Row : پرکاش امبیڈکر نے نوپور شرما کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.