ETV Bharat / state

Wande Matram Issue وندے ماترم کو لیکر رضا اکیڈمی کا اعتراض

مشہورتعلیمی اور سماجی ادارہ رضا اكاڈمی نے وندے ماترم كو لے كرایك بار پھراعتراض ظاہر كرتے ہوئے ہم صرف ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں زمین پر سجدہ تو کرتے ہیں لیکن زمین کی پوجا نہیں کرتےہیں۔اس كی مخالفت كی سب سے بڑی وجہ یہ ہے۔ Wande Matram Issue

16150133_vande
16150133_vande
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 1:27 PM IST

رضا اکیڈمی کے ذمہ داروں میں شامل مولانا خلیل نوری نے کہا کہ ریاستی وزیر نے کہاكہ ہم یعنی مسلمان وندے ماترم نہیں کہہ سکتے۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔ ہم صرف ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں زمین پر سجدہ تو کرتے ہیں لیکن زمین کی پوجا نہیں کرتے ہیں۔۔وندے ماترم کا مطلب ہے کہ اے ماں ہم تیری پرستش کرتے ہیں۔ تیری عبادت کرتے ہیں یہ ہمارے یہاں شرک ہے ہم یہ نہیں كہہ سکتے۔ Raza Academy Oppose Wande Matram Issue

وندے ماترم کو لیکر رضا اکیڈمی کا اعتراض

آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر کے ادبی ثقافتی معاملوں کے وزیر سدیھر منگٹیوار نے حال ہی میں کہا تھاکہ ریاستی حکومت کے ملازمین اور افسران فون پر بات کرنے سے پہلے وندے ماترم کہیں۔ لیکن معاملہ جب طول پکڑا اور اپوزیشن نے اس معاملے میں انھیں گھیرنا شروع کیا تو انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیاتھا۔ اس سلسلے میں ان كا كہنا تھا كہ ایساانہوںنے صرف اس لئے کہا کہ اس سے راشٹرواڈ کو مضبوط بنانے والے ایسے الفاظ کا استعمال کرنا چاہئے لیکن یہ ضروری نہیں قرار دیا گیا۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیرسدیھر منگٹیوارسے سوال کیا گیا تھا کہ وندے ماترم سب کےلئے ضروری ہے تو انہوں نے کہا کسی کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہے۔ اس لئے سرکاری ملازمین کے ساتھ بھی کسی طرح کی زور زبردستی نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جب Salim Fruit on Underworld Secrets سلیم فروٹ نے کھولے جرائم کی دنیا کے اہم راز

سدیھر منگٹیوار نے کہا تھا کہ فون پر ہیلو کے بجائے وندے ماترم کہیں کیونکہ ملک میں 75 برس کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے ۔لہٰذا ریاستی حکومت کے ملازمت کرنے والے افسران ملازمین اگلے برس 26 جنوری تک اپنے دفاتر کے فون اٹھانے کے بعد ہیلو بجائے وندے ماترم کہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جلد ہی اس بارے میں حکوم كی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفیكشن جاری كیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہیلو الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہیں لیکن اب ریاست مہاراشٹر کے دفاتر کے سبھی ملازمین ہیلو کی جگہ وندے ماترم کہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.