ETV Bharat / state

Borivali Station Project بوریولی اسٹیشن کی بھیڑ کم کرنے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ - railways important decision on borivali stationb

ویسٹرن ریلوے نے ممبئی کے بوریولی اسٹیشن پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ بوریولی اسٹیشن پر بھیڑ کم کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت کچھ طویل مسافتی ٹرینوں کو بوریولی کے بجائے مغربی ریلوے کے دیگر اسٹیشنز پر روکا جائے گا۔ western railway on Borivali Station Project

بوریولی اسٹیشن کی بھیڑ کم کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 11:01 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے بوریولی ریلوے اسٹیشن کو شہرکے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ جو کہ ممبئی میں داخل ہونے کے بعد پہلا بڑا اسٹیشن ہے۔ اس اہم مضافاتی اسٹیشن پر طویل مسافتیں ٹرینیں بھی ٹہرتی ہیں۔ ویسٹرن ریلوے نے اب اس اسٹیشن پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اپریل مئی سے بوریولی اسٹیشن پر بھیڑ کم کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کچھ طویل مسافتی ٹرینوں کو بوریولی کے بجائے مغربی ریلوے کے دیگر اسٹیشنوں پر روکا جائے گا۔ اس وقت گجرات اور دہلی جانے والی کم از کم پانچ سے چھ ٹرینوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو ممبئی سنیٹرل اسٹیشن یا باندرہ ٹرمینس سے شروع ہونے کے بعد بوریولی اسٹیشن پر رکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Railway Stations Of West Bengal مغربی بنگال کے 94 ریلوے اسٹیشنوں کی تجدیدکاری کا اعلان

ریلوے اب ان ٹرینوں کو دادر، اندھیری، بوریولی، وسئی اور/یا بوئیسر یا پالگھر جیسے اسٹیشنوں پر روکنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ پائلٹ بنیادوں پر منتخب ٹرینوں کے لیے تجویز کیا گیا ہے، جس میں بوریولی کے بجائے ان ٹرینوں کو دوسرے اسٹیشنوں پر روکا جا سکتا ہے۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے بوریولی اسٹیشن پر بھیڑ کم ہوسکتی ہے۔ تقریباً 75 سے 80 فیصد مسافر بوریولی اسٹیشن سے لمبی دوری کی ٹرینوں میں سوار ہوتے اور اترتے ہیں۔ واضح رہے کہ اندھیری، باندرہ ٹرمینس، بوریوالی، بائیکلہ، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، چنچپوکلی، دادر، دیوا، گرانٹ روڈ، جوگیشوری، کلیان، کنجر مارگ، کرلا، لوک مانیہ تلک ٹرمینس، ملاڈ، مرین لائنز، ماٹونگا ممبئی سینٹرل، ممبرا، پریل، پربھادیوی، سینڈہرسٹ روڈ، تھانے، وڈالا روڈ، وکرولی اور ودیا وہار جیسے اسٹیشنوں پر مسافروں کے لیے مزید سہولیات بھی متعارف کروائی جارہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.