ETV Bharat / state

اورنگ آباد: لوک وکاس پریشد کا تریپورہ تشدد کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 7:03 AM IST

اورنگ آباد میں لوک وکاس پریشد نے مرکزی حکومت اور تریپورہ کی بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اورنگ آباد: لوک وکاس پریشد کا تریپورہ  تشدد کے خلاف احتجاج
اورنگ آباد: لوک وکاس پریشد کا تریپورہ تشدد کے خلاف احتجاج

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں لوک وکاس پریشد کی جانب سے ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

احتجاج کے دوران تریپورہ میں تشدد کی ذمہ دار بجرنگ دل اور وی ایچ پی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاجیوں نے کہا کہ 'وزیر داخلہ امت شاہ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔ ساتھ ہی شرپسندوں کا ساتھ دینے والی پولیس کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے مرکزی حکومت اور تریپورہ کی بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی:تریپورہ پولیس اپنے ہتھکنڈوں سے ہمیں خاموش نہیں کر سکتی، ایس آئی او

پریشد کی جانب سے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ جس میں تریپورہ پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.