کانگریس نے مہار اشٹر میں 2019 میں ہونے والے انتخابات کو لے کر اُس دوران معمور چیف الیکشن آفیسر پر الزام لگایا ہے کہ امیدواروں کے فیس بک پیج اور سوشل پیج کو لے کر نظر رکھنے کے لئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے رکن کو منتخب کیا تھا۔
کانگریس کا الزام ہے کی انتخاب میں ڈاٹا چوری ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
اس معاملے کو لے کر کانگریس نے جانچ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
وہیں مہاراشٹر میں قربانی کو لے کر کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان نے کہا کہ 'ہم قربانی کو لے کر حکومت سے لگاتار بات کر رہے ہیں۔ جلد ہی مہار اشٹر میں قربانی کو لے کر خاطر خواہ نتیجہ نکالا جائیگا۔'