ممبئی میں کورونا وائرس کی وباء کو لے کر آج سناٹا چھایا رہا۔ حکومت نے ہوٹل، دکان اور ریسٹورنٹ تقریبا وہ سارے مقامات بند کردئے جہاں بھیڑ زیادہ تھی۔
دراصل حکومت نے بھیڑ والی جگہوں کو بند کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں ملازمین کو ایک دن حاضر اور ایک دن غیر حاضر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایسے میں آج جمعہ کی نماز میں مساجد بھی تقریبا تقریبا خالی دیکھی گئیں بلکہ یہ کہنا درست ہوگا کہ روز مرہ کی طرح لوگوں کی تعداد نہیں تھی۔
مساجد میں بھی کورونا سے بچنے کے لئے جانچ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ اگر کوئی کورونا کا شکار ہو تو اس کا فوری طور پر علاج کیا جا سکے۔