ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافات، تھانے، نوی ممبئی، پنویل اور آس پاس کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
بیسٹ کمپنی کے ٹویٹ کے مطابق ویسٹرن گرڈ میں خلل کے بعد ٹاٹاپاور ہاؤس بند پڑگیا ہے۔
اتنا ہی نہیں بلکہ ویسٹرن اور سینٹرل ریلویز کی لوکل ٹرین سروسز بھی بند ہوگئی ہیں جبکہ جگہ جگہ اونچی عمارتوں میں لفٹ بند ہو جانے سے لوگ لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔
ممبئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی بجلی کو بحال ہونے میں ایک گھنٹہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
تادم تحریر ممبئی کی لوکل ٹرینز کی خدمات بحال ہوگئی ہے۔