ETV Bharat / state

بھوک اور بے روزگاری سے عوام پریشان - ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں زیادہ تر عوام غریب اور مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، لاک ڈاؤن میں عوام کے صبر کا باندھ ٹوٹتا جارہا ہے کیونکہ رمضان کا مہینہ ہے اور آمدنی بالکل بند ہے۔

کورونا سے زیادہ بھوک اور بے روزگاری سے عوام پریشان

author img

By

Published : May 4, 2020, 12:24 PM IST

مالیگاؤں شہر کا دارومدار پاورلوم صنعت پر منحصر ہے، یہاں کے لوگ روز کماتے اور کھاتے ہیں یا پھر ہفتہ واری تنخواہ پر ان کا گزر بسر ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں یہ لوگ کورونا سے زیادہ بھوک اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔

مالیگاؤں عوامی وکاس پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے بتایا کہ رائل ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام روزانہ شام میں پانچ سو روزہ داروں کے لیے طعام کا نظم کیا جا رہا ہے۔

کورونا سے زیادہ بھوک اور بے روزگاری سے عوام پریشان

ادارہ کے کارکنان کے ذریعے عصر بعد باقاعدہ گھروں تک کھانا پیکٹ میں ہر گھر میں موجود فرد کی تعداد کے مطابق پہنچا دیا جاتا ہے اور اس کی کوئی تشہیر یا فوٹو بازی نہیں کی جاتی ہے۔

رضوان بیٹری والا نے کہا کہ یہ کار خیر ماہ رمضان کے اخیر تک جاری ہے گا اور لاک ڈاؤن کی میعاد میں توسیع کی گئی تو آئندہ بھی اس کام کو انجام دینے کی کوشش جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.