ETV Bharat / state

ممبئی: مدرسہ پر حملہ کرنے والا گرفتار - شرپسندوں کے گروپ

عروس البلاد ممبئی سے متصل نالا سوپارہ علاقہ میں واقع دارالعلوم محمدیہ میں شرپسندوں کے ایک گروپ کے ذریعے حملہ کیے جانے اور پھر مدرسہ کے استاد کی پٹائی کر کے ان سے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے معاملے میں مقامی پولیس نے شرپسند کو گرفتار کر لیا ہے۔

مدرسہ پر حملہ کرنے والا گرفتار
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 9:20 PM IST

گزشتہ شب چند شرپسندوں نے مدرسہ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود علمائے کرام کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ان سے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے کہا۔

اس معاملے میں پولیس شرپسندوں کے گروپ کے ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ بقیہ دو شرپسندوں کی گرفتاری جلد ہی عمل میں آنا متوقع ہے۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شری کانت اوگھڑے نے بتایا کہ پولیس نےاس معاملے میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے نیز معاملہ کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے گرفتار ملزم کی شناخت نہیں ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ دو ملزمین کی گرفتاری ابھی ہونا باقی ہے۔

انسپکٹر اوگھڑے نے مزید کہا کہ مدرسہ کی حفاظت کے لیے پولیس کا ایک گشتی دستہ وقتا ً فوقتاً جا کر یہاں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نالاسوپارہ کے سنتوش بھون میں واقع دارالعلوم محمدیہ میں شرپسندوں کے ایک گروپ نے دھاوا بول دیا تھا اور تین عالم دین کی بے دردی سے پٹائی کر کے انہیں لہولہان کر دیا تھا۔

دارالعلوم محمدیہ کے مہتمم مولانا وزیر نے بتایا کہ تشدد کا یہ سلسلہ رات میں ساڑھے تین بجے سے صبح میں آٹھ بجے تک جاری رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی طرح سے چند اساتذہ کرام بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے آ کر مہتمم کے کمرے میں پناہ لے کر جان بچائی۔

پولیس نے تین ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیا ہے جن میں سورج مشرا، لمبو مراٹھے اور ٹچولے کا نام شامل ہے۔

Intro:دارالعلوم محمدیہ نالاسوپارہ پر حملہ کرنے والا ایک شرپسند گرفتار

ممبئی :عروس البلاد ممبئی سے متصلہ نالا سوپارہ علاقہ میں واقع دارالعلوم محمدیہ نالاسوپارہ مشرق میں شرپسندوں کے ایک گروپ کے ذریعے حمملہ کیئے جانے اور پھر علمائے کرام کی بے تحاشہ پٹائی کر کے ان سے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے معاملے میں آج یہاں مقامی پولیس نے ایک شرپسند کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بقیہ دو شرپسندوں کی گرفتاری جلد ہی عمل میں آنا متوقع ہے مقامی پولیس کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شری کانت ائوگھڑے نے بتلایا کہ پولیس نےاس معاملے میں ۴۵۲،۳۲۴؍اور ۵۰۶؍تعزیرات ہند کے تحت معاملہ درج کیا ہے نیز معاملہ کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے گرفتار شدہ ملزم کی شناخت نہیں ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ دو ملزمین کی گرفتاری ابھی ہونا باقی ہے ۔

انسپکٹر ائوگھڑے نے مزید کہا کہ مدرسہ کی حفاظت کیلئے پولیس کا ایک گشتی دستہ وقتا ً فوقتاً جا کر یہاں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کل نالاسوپارہ کے سنتوش بھون میں واقع دارالعلوم محمدیہ میں شرپسندوں کے ایک گروپ نے دھاوی بول دیا تھا اور تین عالم دین کی بے دردی سے پٹائی کر کے انہیں لہولہان کر دیا تھا ۔

نصف شب میں ساڑھے تین بجے شرپسندوں نے مدرسہ کا دروازہ جبراً کھلوایا اور یہاں تک کے انہوں نے لوکھنڈ کے دروازے کو لات مار کرتوڑ دیا بعد میں وہ مدرسہ کے اسٹاف روم میں داخل ہوئے اور وہاں موجود علمائے کرام کو نیند میںسے اٹھا کر بےتحاشہ پیٹنا شروع کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق شرپسندوں کا یہ گروپ

علمائے کرام کے خلاف جب تشدد برپا کر رہا تھا اور انہیں جبرا ً جئے شری رام بولنے پر مجبور کر رہا تھا تب ان کے پیچھے ایک دوسری ٹولی بھی کھڑی تھی جو شرپسندوں کی حفاظت کر رہی تھی ۔ دارالعلوم محمدیہ کے مہتمم مولانا وزیر نے بتلایا کہ تشدد کا یہ سلسلہ آدھی رات میں ساڑھے تین بجے سے صبح میں آٹھ بجے تک چار گھنٹہ تک چلتا رہا یہاں تک کے فجر کی اذان بھی ہو گئی اور نماز کا وقت بھی چلا گیا لیکن تشدد کا سلسلہ جاری رہا ۔
انہوں نے مزید بتلایا کہ کسی طرح سے چند

اساتذہ کرام بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے آ کر مہتمم کے کمرے میں پناہ لی نیز اس حملے میں مدرسہ کے طلبا ٔ بھی گھبرائے ہوئے ہیں اور انہوں نے بھی آ کر مہتمم کے کمرے میں پناہ لی ۔ ذرائع کے مطابق جب شرپسند عناصر حملہ کر رہے تھے تو اطراف کے عمارتوں سے کوئی انہیں بچانے بھی نہیں آیا اور شرپسند بضد تھے کہ علمائے کرام جئے شری رام کا نعرہ لگائیں ورنہ وہ انہیں چھوڑیں گے نہیں اس کیلئے چاہے جتنی دیر ہو جائے وہ انہیں پیٹتے ہی رہیں گے
پولیس نے تین ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیا ہے جن میں سورج مشرا ، لمبو مراٹھے اور ٹچولے کا نام شامل ہے لیکن گرفتار شدہ ایک ملزم کی شناخت پولیس نے ظاہر نہیں کی ہے البتہ تصدیق کرتے ہوئے یہ کہا کہ کل اسے مقامی وسئی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔Body:..Conclusion:.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.